ETV Bharat / entertainment

Ranbir- Alia's Pre Wedding Function Photo : عالیہ رنبیر کی بانہوں میں نظر آئیں - رنبیر کے بانہوں میں عالیہ

اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی ایک اور پیاری تصویر سامنے آئی ہے، جس میں رنبیر اپنی بانہوں میں اپنی دلہن کو لیے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر رنبیر اور عالیہ کی شادی کی پہلی تقریب کی ہے۔ Ranbir- Alia's Pre Wedding Photo

رنبیر عالیہ
رنبیر عالیہ
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 12:40 PM IST

Updated : Apr 25, 2022, 12:47 PM IST

اتوار کو سونی رازدان کی بہن ٹینا رازدان نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات کی ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں رنبیر عالیہ کو اپنی بانہوں میں پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایک فیملی فوٹو ہے، جس میں رنبیر کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور ساہنی، عالیہ کے والد مہیش بھٹ اور والدہ سونی راز دان سمیت شاہین اور رنیبر کی خالہ ریما جین، کزن نتاشا نندا اور بھتیجی سمار بھی نظر آرہی ہیں۔ Ranbir- Alia's Pre Wedding Photo

دراصل یہ تصویر 13 اپریل کو مہندی تقریب سے پہلے منعقد کی گئی ایک پوجا کے دوران لی گئی ہے۔ اس موقع کے لیے عالیہ نے نارنگی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ رنبیر سفید کرتہ پہننے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں عالیہ کی نند ردھیا ہلکے خاکی رنگ کی کرتی میں نظر آرہی ہیں اور ان کی بھانجی سمارا گلابی رنگ کے سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو عالیہ کی خالہ ٹینا رازدان نے شئیر کیا ہے۔ اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر کمینٹس بھی کیے جارہے ہیں۔ سونی رازدان نے اس تصویر پر لکھا ہے کہ 'فیملی'۔ وہیں ردھیما نے اس تصویر پر بہت سارے دل والے ایموجی کمینٹ سیکشن میں لکھے ہیں۔ Ranbir Kapoor wraps wife Alia Bhatt in his arms

مزید پڑھیں: Alia- Ranbir's Wedding: عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی مزید تصاویر شیئر کی

واضح رہے کہ شادی کے فورا بعد یہ نیا شادی شدہ جوڑا کام پر واپس لوٹ گیا ہے۔ رنبیر ہماچل پردیش میں رشمیکا مندانا کے ساتھ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عالیہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں مصروف ہیں جس میں رنویر سنگھ اہم کردار میں ہیں۔

Last Updated : Apr 25, 2022, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.