گزشتہ ہفتے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی فلم میں اداکاری کرنے میں خوشی ہوگی۔ اداکار اپنے 15 سالہ طویل کیریئر کے بارے میں بات کرنے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تھے۔ انہیں فیسٹیول نے ورائٹی انٹرنیشنل وینگارڈ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اس دوران رنبیر نے ایک پینل سے بھی بات چیت کی جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور ان سے دوسری انڈسٹری میں اداکاری کرنے کے بارے میں سوال بھی پوچھا۔ Ranbir Kapoor wants to work in Pakistani Film
اس پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی فلمساز نے پوچھا کہ' کیا وہ ایسے پروڈکشن میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جسے اگر کہیں اور سیٹ کیا گیا ہو۔ فلمساز نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چھ برسوں میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر ایک دوسرے کی صنعتوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اب سعودی عرب نے ہمارے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں اور وہ ہمیں ایک ایسا پلیٹفارم فراہم کر رہا ہے جہاں ہم مشترکہ طور پر فلمیں کرسکتے ہیں۔ میں آپ کو اپنی فلم کے لیے سائن کرنا پسند کروں گا۔ کیا آپ سعودی عرب میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ اور اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں گے؟ رنبیر نے اس کے جواب میں کہا کہ 'یقینا سر مجھے لگتا ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، خاص طور پر فن کے لیے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔ یقینا میں یہاں کام کرنا پسند کروں گا'۔
واضح رہے اکتوبر میں ریلیز ہوئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان نظر آئے تھے۔ فواد اور ماہرہ دونوں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ جہاں ماہرہ شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس میں جلوہ گر ہوئیں، وہیں فواد خوبصورت اور کپور اینڈ سنز کا حصہ رہے تھے۔ رنبیر آخری بار رواں سال کی ہٹ فلم برہمسترا: پارٹ ون – شیوا میں نظر آئے تھے، جس کی ہدایت کاری آیان مکھرجی نے کی تھی۔ عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ناگارجن بھی اس فلم کا حصہ تھے، جبکہ شاہ رخ خان ایک خاص کیمیو میں نظر آئے تھے۔ ان کی آئندہ فلموں میں سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل اور لو رنجن کی ایک فلم شامل ہے۔
مزید پڑھیں: Red Sea Film Fest ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر کپور نے اپنی ناکام فلموں پر بات کی