نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، جو پہلی بار اپنی فلم شمشیرا کے ذریعہ 'ایکشن ہیرو' کے طور پر نظر آنے والے ہیں، اپنی والد رشی کپور کو بہت یاد کرتے ہیں۔ اداکار محسوس کرتے ہیں کہ ان کے والد رشی کپور کو انہیں ایکشن کرتے ہوئے دیکھنا پسند آتا۔ سنجو اداکار نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ایک ایسے ہیرو کا کردار ادا کرے جو ملک بھر کے لوگوں سے ایک خاص رابطہ قائم کرسکے۔ Ranbir Kapoor Emotional About his Father
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
رنبیر نے کہا کہ "میری خواہش ہے کہ میرے والد اس فلم کو دیکھنے کے لیے زندہ ہوتے۔ انہیں کچھ پسند آئے یا نہیں وہ ہمیشہ اپنی تنقیدی صلاحیتوں کو لے کر ایماندار رہے ہیں، خاص طور پر میرے کام کو لے کر کافی تنقیدی رہے ہیں۔ میں واقعی بہت پرجوش ہوں کہ مجھے اس طرح کی فلم کرنے کو ملا اور مجھے امید ہے کہ وہ مجھے دیکھ رہے ہوں گے اور انہیں مجھ پر فخر ہو رہا ہوگا۔" Ranbir Kapoor Wishes Father Rishi Was Alive
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
رنبیر نے مزید کہا کہ شمشیرا میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ وہ پین انڈیا صارفین کی توجہ کھینچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں یقینی طور پر ایک اداکار اور اسٹار کے طور پر آگے بڑھنا چاہتا ہوں اور شمشیرا یقینی طور پر اس جانب ایک مثبت قدم ہے۔ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ آپ ایسی کہانیاں سنانا چاہتے ہیں جن سے صارفین کی مختلف نسلیں منسلک ہو سکیں اور وہ تفریح حاصل کر سکیں۔"
مزید پڑھیں:
Shamshera Trailer: شمشیرا کا ٹریلر ریلیز، رنبیر کپور کا زبردست کردار سامنے آیا
انہوں نے مزید کہا کہ 'شمشیرا اس جانب ایک قدم ہے لیکن فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی، میں یہ جاننے کے لیے بہت بے چین ہوں کہ لوگ مجھے اس حصے میں کیسے قبول کریں گے لیکن میں بہت پرجوش ہوں کہ مجھے بھی اس طرح کا کردار ادا کرنے کو ملا'۔ کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی شمشیرا 22 جولائی 2022 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔