ممبئی: بالی ووڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جمعہ کو اپنی ننھی پری راحہ کپور کو ممبئی میں سیر کے لیے لے گئے۔ فوٹوگرافرز نے اس جوڑے کی بیٹی کی تصویر کلک کی لیکن انسٹاگرام پر جو تصویریں شیئر کی گئی ہیں اس میں راحہ کے چہرے پر ایموجی لگی نظر آرہی ہیں۔ دراصل کچھ دن قبل عالیہ اور رنبیر نے فوٹوگرافرز سے ان کی بیٹی کے چہرے کو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔ وہیں راحہ کی دادی اور تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور نے آج اپنی پوتی کو پہلی لوہڑی کی مبارکباد بھی دی ہے۔Ranbir-Alia take Raha on stroll
جمعہ کو رنبیر اور عالیہ کو اپنی بیٹی راح کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس جوڑے کے ساتھ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ بھی نظر آئیں۔ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے ساتھ آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ لیکن فوٹوگرافرز نے رنبیر اور عالیہ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے راحہ کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ اس سے قبل رنبیر اور عالیہ نے میڈیا سے ایک خصوصی بات چیت کے دوران پاپرازیوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ دکھایا تھا۔ ساتھ ہی جوڑے نے پاپرازیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ راحہ کے دو سال کی ہونے تک کوئی تصویر کلک نہ کریں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ پاپرازی راحہ کے چہرے کو ظاہر نہ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں آئی تصویر میں راحہ کے چہرے کو ایموجیز سے چھپادیا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں راحہ آج اپنی پہلی لوہڑی منانے جارہی ہیں۔ رنبیر کے ساتھ شادی کرنے اور ماں بننے کے بعد عالیہ کی بھی یہ پہلی لوہڑی ہوگی۔ کپور خاندان میں عالیہ اور رنبیر کی پہلی لوہڑی کے موقع پر نیتو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ' پہلی لوہڑی مبارک ہو'۔ یہ وہی تصویر ہے جب عالیہ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کرنے کے دوران انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ عالیہ کو حال ہی میں سائنس فائی ایکشن فلم برہمسترا: پارٹ 1- شیوا میں رنبیر، امیتابھ بچن اور مونی رائے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بلاک بسٹر ہٹ قرار دیا گیا تھا۔ وہ اگلی بار کرن جوہر کی آئندہ رومانوی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے مقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ہدایت کار فرحان اختر کی اگلی فلم جی لے زرا بھی ہے جس میں کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا بھی ہیں۔ وہیں رنبیر اگلی بار ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم اینیمل میں نظر آئیں گے۔ ان کے پاس لو رنجن کی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' بھی ہے۔ ٹی سیریز کی طرف سے پیش کی گئی یہ فلم 8 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ہولی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔