ETV Bharat / entertainment

Ram Setu Box Office رام سیتو نے پہلے دن باکس آفس پر تھینک گاڈ کو پیچھے چھوڑ دیا - تھینک گاڈ کی پہلے دن کی کمائی

اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ کا باکس آفس پر اکشے کمار کی ایکشن ایڈونچر فلم رام سیتو سے مقابلہ ہے۔ کاروباری لحاظ سے اکشے کی فلم ریلیز کے پہلے ہی دن تھینک گاڈ کو پیچھے چھوڑے میں کامیاب رہی ہے۔Ram Setu Box Office

رام سیتو نے پہلے دن باکس آفس پر تھینک گاڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 4:37 PM IST

ممبئی: اکشے کمار کی اداکاری والی رام سیتو نے ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ تیرے بن لادن سے شہرت پانے والے ابھیشیک شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ایکشن ایڈونچر ڈرامہ منگل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اکشے کی فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی تھینک گاڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔Ram Setu Box Office

بدھ کے روز میکرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق رام سیتو نے پہلے دن 15.25 کروڑ روپے کی کمائی کی ۔ فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر آثار قدیمہ کے گرد گھومتی ہے جسے پہلے بھگوان پر یقین نہیں ہوتا ہے لیکن اس کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ ہوتا ہے جس کے بعد اسے بھگوان پر یقین ہونے لگتا ہے۔

ستیہ دیو، جیکلین فرنانڈیز اور نصرت بھروچا نے بھی اسی فلم کا حصہ ہے جو فیملی کامیڈی فلم تھینک گاڈ کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔ رام سیتو کو پرائم ویڈیو نے کیپ آف گڈ فلمز اور لائکا پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور اسے ابنڈنشیا انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔

اس فلم کو ارونا بھاٹیہ (کیپ آف گڈ فلمز)، وکرم ملہوترا (ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ)، سباسکرن، مہاویر جین، اور آشیش سنگھ (لائیکا پروڈکشنز) اور پرائم ویڈیو کی حمایت حاصل ہے اور اس کے تخلیقی پروڈیوسر کے طور پر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی (سمراٹ پرتھویراج) ہیں۔ زی اسٹوڈیوز نے رام سیتو کو دنیا بھر کے تھیٹرز میں تقسیم کیا ہے۔

وہیں دوسری طرف تھینک گاڈ بھی 25 اکتوبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی 8.10 کروڑ روپے رہی ہے۔ اندر کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی تھینک گاڈ میں راکل پریت سنگھ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا متاثر اکشے کمار اسپتال میں داخل، رام سیتو کی شوٹنگ رُکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.