راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر کے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پیر کے روز راکھی نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ گزشتہ سال بگ باس مراٹھی میں حصہ لے رہی تھیں تب عادل نے ان کے پیسوں کا غلط استعمال کیا۔ راکھی نے کہا کہ میں نے عادل کو اپنی ماں جیا ساونت کے علاج کے لیے کچھ پیسے دیے تھے، جو کینسر سے طویل جنگ کے بعد 29 جنوری کو انتقال کر گئی تھیں۔ راکھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ عادل ان کی ماں کی موت کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے ان کی سرجری کے لیے وقت پر پیسے ادا نہیں کیے تھے۔Adil Khan Durrani arrested
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
منگل کو اپنے شوہر کی گرفتاری کے بارے میں ایک جانکاری شیئر کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ وہ بھی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اسٹیشن پہنچ رہی ہیں۔ عادل کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ راکھی سے ملنے گھر آیا تھا۔ راکھی نے میڈیا کو ایک بیان میں جاری کرتے ہوئے بتایا کیا کہ ' یہ کوئی میڈیا یا ناٹک نہیں ہے۔ میری زندگی خراب کی ہے اس نے۔ مجھے مارا ہے، میرا پیسہ لوٹا ہے قرآن پہ ہاتھ رکھ کے بھی۔ اس نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حقیقت کو ثابت کرنے کے لیے تمام ثبوت جمع کرائے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
گزشتہ ہفتے راکھی نے میڈیا کے سامنے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ عادل کے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اور پاپرازی ویڈیوز کے ذریعے عادل کے مبینہ گرل فرینڈ کا نام بھی بتایا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پیر کو راکھی اور عادل کو دوستوں کے ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔ پاپرازی اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عادل کو راکھی کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ ہچکچاتے ہوئے کھانا کھاتی نظر آرہی ہیں۔ راکھی نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' جی ہاں وہ معافی مانگنے آئے تھے لیکن میں کبھی معاف نہیں کروں گی'۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ ' میں اس کو ہمیشہ گھر میں کھانا کھلاتی تھی۔ کون جانتا ہے کہ شاید یہ آخری بار ہے جب میں اسے کھلا رہی ہوں۔ دشمن بھی جب گھر آتے ہیں تو آپ انہیں پانی دیتے ہیں، وہ میرا شوہر ہے، میں مرتے دم تک اس سے محبت کروں گی،لیکن معافی نہیں، معافی نہیں، معاف کرنا مشکل ہے۔