راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کے مہینوں بعد دوست بن گئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکارہ شرلین، راکھی کی حمایت میں سامنے آئی جو اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عادل اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ کئی ماہ کے ڈراموں اور بیان بازی کے بعد یہ دونوں ادکار نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگایا، ایک دوسرے کے گالوں کو بوسہ دیا اور اپنی دوستی کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔Rakhi Sawant and Sherlyn Chopra
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
راکھی نے عادل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، راکھی نے اپنے شوہر پر ان کی اجازت کے بغیر ان کے پیسے لینے، گھریلو تشدد اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرلین جنہوں نے پہلے عادل کو راکھی کا مظلوم بتایا تھا، اب بدھ کے روز اداکار نے اسے 'ٹھگ' کہا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شرلین کے ساتھ بیٹھی نظر آئی راکھی نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ ' شرلین میری بہت پرانی دوست ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان میں تھوڑا سا کچھ ہوگیا تھا، میں اس چیز کے لیے اپنی بہن سے معافی مانگتی ہوں، میں تم سے پیار کرتی ہوں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شرلین نے بھی میڈیا کے سامنے کہا کہ ' آپ کو اپنی زندگی کا راجکمار ملا تو آپ کیوں نہیں ہو۔ پتہ چلا کہ ان کی زندگی کا راجکمار دنیا کا سب سے مہان ٹھک نکلا جو لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے اور لوگوں کے ساتھ فریب کرتا ہے اور جب راکھی جی نے مجھے حال ہی میں یہ بتایا کہ میسور کی کوئی ایرانی لڑکی اس کے جال میں پھنس گئی ہے اور ان کے ساتھ راکھی کے شوہر نے جنسی زیادتی کی، میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے'۔
واضح رہے کہ جنوری میں ممبئی پولیس نے راکھی کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب شرلین نے شکایت کی تھی کہ راکھی نے ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر وائرل کی تھیں۔ گزشتہ سال نومبر میں راکھی اور شرلین نے ایک دوسرے کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:police Arrested Actress Rakhi Sawant: اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا