ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastav Health Update کامیڈین راجو سریواستو کو آئی سی یو میں 25 دن ہوئے، بیٹی نے ملاقات کی - راجو کی بیٹی نے آئی سی یو میں ملاقات کی

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق راجو کی بیٹی انترا ان سے ملاقات کرنے ہسپتال گئی تھیں۔ جانیے کامیڈین کی بیٹی نے ان کی صحت کے حوالے سے کیا کہا۔ Raju Srivastav Health Update

کامیڈین راجو سریواستو کو آئی سی یو میں 25 دن ہوئے، بیٹی نے ملاقات کی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:48 PM IST

دہلی: کامیڈین راجو سریواستو گذشتہ 25 دنوں سے دہلی کے ایمس اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ فی الحال راجو کی صحت میں زیادہ بہتری نہیں آئی ہے۔ مشہور شخصیات اور مداح راجو کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق راجو کی بیٹی انترا ان سے ملنے ہسپتال گئی تھی۔ جب انترا کو آئی سی یو وارڈ میں جانے کی اجازت دی گئی تب انہوں نے اپنے والد سے کچھ بات کی جس پر کامیڈین نے کچھ حرکت کی۔ Raju Srivastav Health Update

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ 'پاپا آنکھیں کھولو، یہاں کب تک ایسے ہی لیٹے رہوگے'۔ رپورٹس کے مطابق بیٹی کی بات سن کر راجو کی آنکھوں میں ایک حرکت ہوئی تھی۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

وہیں راجو کے بھائی نے کامیڈین کی صحت کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجو کی صحت میں معمولی بہتری ہوئی ہے۔ ان کے جسم کے اعضاء بھی کام کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے راجو کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو نارمل بتایا ہے۔ فی الحال راجو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پہلے راجو کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی بات ہوئی تھی لیکن بخار کی وجہ سے ڈاکٹر نے ایسا نہیں کیا۔ ساتھ ہی ڈاکٹر نے صاف کہہ دیا ہے کہ جب تک راجو کا بخار ٹھیک نہیں ہوتا، وہ وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گے۔

خیال رہے کہ راجو سریواستو کو 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو کے دل کے بڑے حصے میں 100 فیصد بلاکیجز پائے گئے جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ لیکن ایسا کرنے کے بعد بھی راجو کو ابھی تک ہوش نہیں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.