ETV Bharat / entertainment

Rajpal Yadav hits a Student: شوٹنگ کے دوران راجپال یادو کے اسکوٹر نے ایک طالب علم کو ٹکر مار دی - راجپال یادو نے طلبا کو ٹکر ماری

پریاگ راج میں اداکار راجپال یادو نے اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک طالب علم کو اپنے اسکوٹر سے ٹکر مار دی۔ پولیس نے شکایت درج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Rajpal Yadav hits a Student

شوٹنگ کے دوران راجپال یادو کے اسکوٹر نے ایک طلبا کو ٹکر مار دی

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 10:43 AM IST

پریاگ راج: اتر پردیش کے پریاگ راج کے کٹرا علاقے میں ایک طالب علم اس وقت زخمی ہو گیا جب ہندی فلم کی شوٹنگ کے دوران اسکوٹر پر سوار اداکار راج پال یادو نے اسے ٹکر مار دی۔ طالب علم نے اس حادثے کے بعد کرنل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور فلم کی ٹیم پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے بعد اداکار نے بھی پولیس کو ایک شکایت دیتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ طالب علم سمیت کچھ لوگوں نے شوٹنگ میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی، ہمیں شوٹنگ کی اجازت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ Rajpal Yadav hits a Student

کرنل گنج پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر رام موہن رائے نے بتایا کہ اداکار جس اسکوٹر پر سوار تھے وہ پرانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکار نے کنٹرول کھو دیا اور اس کے کلچ کی تار ٹوٹنے کے بعد طالب علم کو ٹکر لگ گئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ طالب علم کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 'تاہم، مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی'۔

رپورٹس کے مطابق اداکار راجپال یادو اور ان کی ٹیم نے صبح کے وقت اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ لکشمی ٹاکیز کراسنگ کے قریب شروع کی تھی۔ شوٹنگ دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے وہاں بھیڑ لگا دی تھی جس میں جس میں مقامی لوگ اور طلباء شامل تھے۔ اس کے بعد ٹیم شوٹنگ کرتے ہوئے بینک روڈ کی طرٖف بڑھی جہاں یادو کو اسکوٹر پر سوار کرتے ہوئے فلمایا جارہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.