ETV Bharat / entertainment

Mr and Mrs Mahi Shoot Begins: راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی - جانوی کپور اور راج کمار راؤ کی فلم

راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے اپنی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری شرن شرما کر رہے ہیں، جنہوں نے 2020 کی فلم گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل سے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، جس میں جانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ Mr and Mrs Mahi Shoots Begin

راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی

author img

By

Published : May 9, 2022, 2:44 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن نے پیر کو اعلان کیا کہ کرکٹ ڈرامہ مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ سال 2021 میں آئی فلم روحی میں نظر آئی راج کمار راؤ اور جانوی کپور کی جوڑی ایک بار پھر مسٹر اینڈ مسز ماہی میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہے۔ پیر کو پروڈکشن بینر نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ Mr and Mrs Mahi Shoots Begin

راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی
راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی

پروڈکشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میدان تیار ہے اور مسٹر اینڈ مسز کی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔ شوٹنگ کا پہلا دن شروع ہوگیا ہے۔ راؤ اور کپور مسٹر اینڈ مسز ماہی میں مہندرا اور مہیما کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا ٹیگ لائین ہے' اکیلے کبھی خواب پورے نہیں ہوتے'

مزید پڑھیں:

Sonakshi Sinha Engaged: کیا سوناکشی سنہا نے منگنی کرلی ہے؟

اس فلم کی ہدایتکاری شرن شرما کر رہے ہیں، جنہوں نے 2020 کی فلم گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل سے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، جس میں جانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ شرما نے اس پروجیکٹ کے لیے بھی اپنے گنجن سکسینہ کے شریک مصنف نکھل مہروترا کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس فلم کو ہیرو یش جوہر، کرن جوہر اور اپوروا مہتا کا ساتھ ہے۔ دھرما پروڈکشن نے نومبر میں مسٹر اینڈ مسز ماہی کا اعلان کیا۔ یہ فلم 7 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.