ETV Bharat / entertainment

Mrs Undercover Trailer Out Now رادھیکا آپٹے کی جاسوسی کامیڈی فلم 'مسز انڈر کور' کا ٹریلر ریلیز - رادھیکا آپٹے کی فلم مسز انڈر کور

رادھیکا آپٹے کی آئندہ فلم مسز انڈر کور کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ ایک سادہ ہندوستانی گھریلو خاتون درگا (آپٹے) کی کہانی ہے، جو ایک خفیہ ایجنٹ ہوتی ہے جسے 10 سال بعد دوبارہ نوکری پر بلایا گیا ہے۔ یہ فلم اس ذہنیت پر مبنی ہے جو ہمارے پدرانہ معاشرے میں رائج ہے لیکن اس موضوع کو کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ شائقین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

Radhika Apte's Mrs Undercover trailer out now

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:24 PM IST

حیدرآباد: رادھیکا آپٹے کی فلم مسز انڈر کور 14 اپریل کو زی 5 پر ریلیز ہوگی، جس کا اعلان جمعرات کے روز او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے کیا ہے۔ یہ ایک جاسوسی فلم ہونے والی ہے لیکن اس میں کامیڈی کے رنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی درگا (رادھیکا آپٹے) نامی ایک عام سی بھارتی گھریلو خاتون کے ارد گرد گھومتی ہے جو کسی زمانے میں ایک خفیہ ایجنٹ ہوتی ہے لیکن اس کی زندگی میں ایک نیا موڑ تب آتا ہے جب اسے 10 سال کے طویل وقفے کے بعد ڈیوٹی پر واپس بلایا جاتا ہے۔ رادھیکا آپٹے کو زی 5 آریجنل میں ایک گھریلو خاتون اور ایک خفیہ جاسوس کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اداکارہ کو پہلی بار اس طرح کا مزے دار کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آپٹے نے کہا کہ انہیں مسز انڈر کور کی کہانی سے فوراً پیار ہو گیا کیونکہ اس میں دکھایا گیا کہ کیسے پدرانہ معاشرے میں گھریلو خواتین کے حوالے سے دقیانوسی سوچ رکھی جاتی ہے۔ آپٹے نے مزید بتایا کہ فلم میں انہیں ان کے کردار درگا بہت پسند آئی کیونکہ وہ رحم دل، مزے دار، سنجیدہ ہے، ان کے کردار میں الھڑپن ہے اور جو اپنے آپ کو لے کر پراعتماد نہیں ہوتی۔ اس فلم کے موضوع نے انہیں اپنی طاقت سمجھنے میں مدد کی ۔

رادھیکا کہتی ہیں کہ 'ہر خاندان میں ایک درگا ہوتی ہے۔ ایک عورت جو خاموشی سے اپنے فرائض انجام دیتی ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جاتی کیونکہ اسے صرف ایک گھریلو خاتون سمجھا جاتا ہے'۔ اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فلم ہمارے پدرانہ معاشرے میں رائج ذہنیت سے لڑتی ہے، یہ فلم خاص ہے کیونکہ فلم میں کامیڈی کا استعمال کرتے ہوئے اس سنجیدہ موضوع پر بات کی گئی ہے۔ اس فلم میں آپٹے کے علاوہ راجیش شرما اسپیشل فورس کے لیڈر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں اور سُمیت ویاس ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ویاس نے مسز انڈر کور میں منفی کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مسز انڈر کور کی ہدایتکاری انوشری مہتا نے کی ہے جو ان کی پہلی فلم ہے۔ ہدایتکاری کے علاوہ اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے لکھی ہے۔ یہ فلم بی فور یو موشن پکچرز نے جادوگر فلمز اور نائٹ اسکائی موویز کے اشتراک سے تیار کی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہد کپور کی فلم سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی رادھیکا آپٹے آج نیٹفلکس کی کوئین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.