ETV Bharat / entertainment

Pushpa 2 teaser: فلم پشپا کے مداحوں کا انتظار ختم، میکرز نے پشپا ٹو کا ایک ٹیزر جاری کیا - پشپا دی رول کا ٹیزر

فلم پشپا دی رول کے میکرز نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا ہے۔ یہ دلچسپ کلپ 8 اپریل کو اداکار اللو ارجن کی سالگرہ سے قبل ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ کلپ فلم کے حوالے سے ایک ضروری جانکاری کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔

فلم پشپا کے مداحوں کا انتظار ختم، میکرز نے پشپا 2 کا ایک ٹیزر جاری کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 12:18 PM IST

حیدرآباد: پشپا دی رول کے میکرز نے بدھ کو فلم کا ایک دلچسپ ٹیزر شیئر کیا ہے۔ فلم سے رشمیکا مندانا کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کرنے کے بعد ٹیم پشپا اب 7 اپریل کو اللو ارجن عرف پشپا راج کی 41 ویں سالگرہ سے ایک دن پہلے فلم کے حوالے سے ایک بڑی جانکاری شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر میتھری مووی میکرز نے پشپا 2 کا ٹیزر جاری کیا۔ انسٹاگرام پر پشپا 2 کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے میکرز نے کیپشن میں لکھا کہ ' پشپا کہاں ہے؟ تلاش جلد ہی ختم ہوجائے گی۔ رول سے پہلے کی تلاش۔ 7 اپریل کو شام 4.05 پر۔

یہ ٹیزر ریلیز کرکے میتھری مووی میکرز نے فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز کردی ہے۔ اللو ارجن کے مداحوں کو اب بے چینی سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار ہے۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں پشپا 2 انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک ہے جو ساؤتھ فلم انڈسٹری سے آنے والی ہے۔ پشپا2: دی رائز کی زبردست کامیابی کے بعد میکرز نے بڑے پیمانے پر فلم کا سیکوئل تیار کیا ہے۔

پشپا کی ٹیم کی جانب سے یہ جانکاری فلم میکرز کی جانب سے تین ماہ تک شوٹنگ روکنے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔اس ہفتے کے شروع میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کے ایک بڑے حصے کی دوبارہ شوٹنگ پر غور کر رہی ہے کیونکہ ڈائریکٹر اب تک کی شوٹنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ لیکن فلم پشپا 2 کے حوالے سے آرہی لگاتار خبریں اس بات کی جانب اشارہ دیتی ہے کہ یہ صرف افواہیں ہیں۔ اللو ارجن اور رشمیکا کے علاوہ پشپا کے سیکوئل میں فہد فاصل ایک بار پھر آئی پی ایس افسر بھنور سنگھ شیخاوت کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Russian Fans Groove to Pushpa Song: روسی خواتین اللو ارجن کی فلم پشپا کے نغمہ پر تھرکتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.