پرینکا چوپڑا ایک خوبصورت اداکارہ ہیں اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی حسین ترین تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش کرتی رہتی ہیں۔ آج بھی اداکارہ نے امریکہ میں واقع اپنے رہائش گاہ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ چمکیلی سنہری دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ اس تصویر میں بالکل دیسی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ہم دعویٰ کرسکتے ہیں کہ یہ تصویریں آپ کے دل کو چھولے گی اور ہاں پرینکا کی اس مسکراہٹ کے بارے میں کیا ہی کہنا۔ Priyanka Chopra Pics
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پرینکا چوپڑا کے ذریعہ جو پہلی تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے پیلے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ زیب تن کیا گیا ہے۔ پرینکا کے کرتے میں مور بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ پرینکا نے اپنے اس دیسی انداز کو مکمل کرنے کے لیے کالا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔ اس تصویر میں اداکارہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے بال ہواؤں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ برفی اداکارہ نے چار تصویریں شیئر کی ہیں اور اس چمکتی دھوپ میں وہ مسحور کن نظر آرہی ہیں۔ اگلی دو تصویروں میں ہم اداکارہ کو کھل کو ہنستے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ Priyanka Chorpa Instagram
رینکا اور نک حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ 22 جنوری کو دونوں نے انسٹاگرام پر"سروگیٹ کے ذریعے بچے کی پیدائش" کا اعلان کیا۔ اطلاع کے مطابق ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔پرینکا چوپڑا کے کام کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری بار سائنس فکشن فلم دا میٹرکس ریسریکشنز میں نظر آئی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے تھرلر ویب سیریز سیٹاڈیل کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ پرینکا ایکشن فلم 'اینڈنگ تھنگز ' میں انتھونی میکی کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی بات کریں تو وہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ فرحان اختر کی فلم ' جی لے ذرا میں نظر آنے والی ہیں۔
مزید پڑھیں: Priyanka Chopra Holi Celebration: پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی، دیکھیں تصاویر اور ویڈیو