ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Picnic pic: پرینکا نے بیٹی مالتی اور شوہر نک کے ساتھ پکنک کی تصویر شیئر کی - پرینکا چوپڑا اور مالتی کی پکنک تصویر

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ اتوار کو ایک خوبصورت دن گزارا۔ اس جوڑی نے اپنی بیٹی کے ساتھ پکنک منائی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے اس دن کی ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

پرینکا نے بیٹی مالتی اور شوہر نک کے ساتھ پکنک کی اپنی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : May 29, 2023, 10:38 AM IST

لاس اینجلس (امریکہ): عالمی آئیکن پرینکا چوپڑا جناس نے اتوار کو اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ ایک مزے دار دن گزارا۔ تینوں پکنک پر گئے تھے۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک انتہائی پیاری تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک پارک میں اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ مالتی ٹوپی میں پیاری لگ رہی ہیں ۔اس فیملی تصویر پر ایک نظر ڈالیں۔Priyanka Chopra Picnic pic

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے کیپشن میں لکھا کہ 'اتوار کا دن پکنک کے لیے ہے'۔ تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا کہ 'آپ تینوں کو بہت سارا پیار'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' آپ اتنی لاجواب کیسی ہیں ممی دیدی'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' ایک ہی تصویر میں ساری خوبصورتی'۔

پرینکا اور نک کے یہاں مالتی کی پیدائش گزشتہ سال جنوری میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوشل میڈیا پر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ جوڑی نے اپنے بیان میں لکھا کہ 'ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ ہم احترام کے ساتھ آپ سب سے ہماری پرائیوسی کی گزارش کرتے ہیں تاکہ اس خاص وقت کو ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ'۔

واضح رہے کہ اس سال جنوری میں پرینکا نے پہلی بار مالتی کے ساتھ ایک عوامی تقریب میں پہنچیں۔ انہوں نے 30 جنوری کو لاس اینجلس میں جونس برادرز کی ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔ وہیں اس سال پہلی بار مالتی نے بھارت کا دورہ کیا۔ بھارت میں سیٹاڈل کی تشہیر کے دوران پرینکا اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ لے کر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:Nick Jonas Shares Video of Malti: نک جونس نے پرینکا چوپڑا اور بیٹی مالتی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.