حیدرآباد (تلنگانہ): اکشے کمار کی آنے والی فلم پرتھوی راج کے میکرس نے پیر کو تاریخی ڈرامے کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ یہ فلم پرتھوی راج چوہان کی بے مثال قربانی اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ ٹریلر میں پرتھوی راج چوہان کی طرف سے لڑی گئی جنگ کی جھلک کو پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں اداکار سنجے دت اور سونو سود کے ذریعہ ادا کیے گئے تاریخی کرداروں سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے۔ Prithviraj trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ فلم سمراٹ پرتھوی راج چوہان کی زندگی اور بہادری پر مبنی ہے۔ اکشے اس جنگجو کا کردار ادا کر رہے ہیں جس نے محمد غوری کے خلاف بہادری سے لڑائی لڑی۔ مانوشی چھلر فلم میں رانی سنیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یقینا بڑے پردے پر انہیں دیکھنے کا انتظار اس فلم سے ختم ہوگا۔
پرتھوی راج کا ٹریلر فلم کی روح ہے۔ فلم میں جنگجو سمراٹ پرتھوی راج چوہان کی زندگی کو دکھایا گیا ہے جو بے خوف لڑائی کرتا ہے۔ ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی، جنہوں نے اس سے قبل ایوارڈ یافتہ فلم پنجر اور ٹیلی ویژن کے مہاکاوی چانکیہ کی ہدایت کاری کی ہے، کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اس فلم کی اسکرپٹ لکھنے میں 18 سال کا عرصہ گزارا ہے۔ پرتھوی راج 3 جون 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔