ETV Bharat / entertainment

PM Modi Birthday: بالی ووڈ ہستیوں نے وزیراعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔PM Modi Birthday

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 12:26 PM IST

بالی ووڈ ہستیوں نے وزیراعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

حیدرآباد:وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں پورے ملک کی عوام سالگرہ کی مبارکباد بھیج رہی ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ انوپم کھیر سے لے کر کنگنا رناوت سمیت کئی مشہور شخصیات نے وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔PM Modi Birthday

انوپم نے وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' محترم وزیراعظم نریندر مودی آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ پربھو آپ کو صحت و تندرستی سے بھری لمبی زندگی عطا فرمائے! آپ نے حلف کے دوران جو بھی ذمہ داری نبھانے کا وعدہ کیا تھا اسے بخوبی نبھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ کئی برسوں تک کرتے رہیں گے، آپ کی قیادت کا شکریہ!

اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں وزیراعظم مودی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ' بچپن میں چائے بیچنے سے لے کر اس زمین پر ایک طاقتور انسان بننے تک ،آپ کا سفر کتنا بے مثال رہا ہے، آپ کی لمبی زندگی کی دعا کرتی ہوں'۔

گنگنا رناوت
گنگنا رناوت

کنگنا نے مزید لکھا کہ' رام، کرشن اور گاندھی کی طرح آپ بھی لازوال ہیں۔ آپ ہمیشہ رہیں گے، آپ کی عظمت کو کوئی نہیں مٹا سکتا، یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو اوتار کہتی ہوں، میں آپ جیسا لیڈر پا کر خوش قسمت محسوس کرتی ہوں'۔

گنگنا رناوت اور انوپم کھیر کے علاوہ دی کشمیر فائلز کے ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے بھی وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اجے دیوگن، کیلاش کھیر اور اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اس موقع پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی۔

اکشے کمار
اکشے کمار
اجے دیوگن
اجے دیوگن
کیلاش کھیر
کیلاش کھیر

واضح رہے کہ نریندر دامودر داس مودی 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے وڈ نگر میں پیدا ہوئے تھے۔ نریندر ملک کے 41 ویں وزیر اعظم ہیں۔ بطور وزیراعظم مودی کا پہلا دور 2014-2019 تک رہا۔ وہ سال 2019 میں دوسری بار ملک کے 14ویں وزیر اعظم بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.