ETV Bharat / entertainment

Preity Zinta Insta Post: پریتی زنٹا کے ساتھ پیش آئے ان دو واقعات نے انہیں ہلا کر رکھ دیا، پڑھیں پوری خبر - پریتی زنٹا کے کار کا پیچھا

اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں ان کے ساتھ پیش آئے دو عجیب و غریب واقعات کا ذکر کیا ہے۔ پریتی نے بتایا کہ کیسے ایک خاتون نے ان کی بیٹی جیا کو اچانک بوسہ دے دیا اور ایک معذور شخص کیسے ان کی گاڑی کا پیچھا کرنے لگا۔ ان دونوں واقعات نے پریتی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

پریتی زنٹا کے ساتھ پیش آئے ان دو واقعات نے انہیں ہلا کر رکھ دیا

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:51 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں دو ایسے واقعات کے بارے میں بات کی جنہوں نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر پریتی نے بتایا کہ ایک نامعلوم خاتون نے ان کی بیٹی جیا کے گال پر 'بوسہ' دے دیا ۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی کہ جس میں نظر آرہا ہے کہ کس طرح ایک 'معذور آدمی' انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے کار کا پیچھا کررہا ہے۔Preity Zinta Insta Post

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ' اس ہفتے کے 2 واقعات نے مجھے تھوڑا سا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 1 میری بیٹی جیا کے حوالے سے جہاں ایک خاتون نے اس کی تصویر لینے کی کوشش کی۔ جب ہم نے شائستگی سے اس سے کہا کہ وہ یہ نہ کریں تب بھی وہ وہاں سے نہیں گئی، پھر اچانک اس نے میرے بیٹی کو اپنی بانہوں میں لے لیا اور اس کی منہ کے پاس بوسہ دے دیا اور یہ کہتے ہوئے چلی گئی کتنی پیاری بچی ہے۔ یہ عورت اچھے گھر میں رہیتی ہے اور جب بھی میرے بچے گارڈن میں کھیلتے ہیں وہ وہاں آجاتی ہے۔ اگر میں ایک مشہور شخصیت نہ ہوتی تو میں شاید برا ردعمل ظاہر کرتی لیکن میں نے اپنے آپ کو شانت کیا کیونکہ مجھے کوئی ہنگامہ نہیں کھڑا کرنا تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا کہ ' آپ یہاں دوسرا واقعہ دیکھ سکتے ہیں۔ میری فلائٹ تھی اور یہ معذور شخص مجھے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کئی برسوں سے اس نے مجھے پیسوں کے لیے ہراساں کیا اور جب بھی ہوا ہے میں نے اسے پیسے دیے ہیں۔ اس بار جب اس نے پیسے کےلیے پوچھا میں نے کہا معاف کیجیے آج میرے پاس پیسے نہیں ہے، صرف ایک کریڈٹ کارڈ ہے۔ میرے ساتھ والی خاتون نے اسے اپنی پرس سے کچھ پیسے دیے، لیکن اس نے یہ پیسے واپس اس کی طرف پھینک دیے کیونکہ یہ کافی نہیں تھے اور پھر وہ ہم سے بدتمیزی کرنے لگا۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے کچھ وقت تک ہمارا پیچھا کیا اور زیادہ بدتمیزی کرنے لگا'۔

اس نے مزید لکھا کہ 'فوٹوگرافرز کو یہ واقعہ مضحکہ خیز لگا، انہوں نے ہماری مدد کرنے کے بجائے اسے فلمایا اور ہنسا بھی، کسی نے اسے نہیں کہا کہ وہ گاڑی کے پیچھے نہ آئے اور ہمیں ہراساں نہ کرے کیونکہ کسی کو بھی تکلیف ہو سکتی ہے۔ حادثہ ہوسکتا تھا، میرے پر الزام لگایا جاتا۔ میرے سلیبریٹی ہونے پر سوال اٹھایا جاتا۔ بالی ووڈ پر الزام لگایا جاتا اور بہت سی بری چیز پھیلائی جاتی۔ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں پہلے انسان ہوں، پھر ماں ہوں اور پھر مشہور شخصیت ہوں۔ مجھے اپنی کامیابی کے لیے ہر وقت شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف مجھے اس لیے پریشان کرنا کیونکہ میں ایک سیلبریٹی ہوں۔ آج میں جہاں ہوں وہاں پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے'۔

پریتی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ' مجھے اس ملک میں کسی دیگر شہری کی طرح مساوی حق حاصل ہے کہ میں جس طرح چاہوں اس طرح زندگی گزاروں براہ کرم کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے سوچیں اور ہر چیز کے لئے مشہور شخصیات کو مورد الزام ٹھہرانا بند کریں۔ ایک کہانی کے ہمیشہ 2 رخ ہوتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے بچے کسی پیکج ڈیل کا کا حصہ نہیں ہیں اور وہ کسی کا شکار بننےکے لیے نہیں ہے، اس لیے براہ کرم میرے بچوں کو اکیلا چھوڑ دیں اور ان کے پاس تصاویر لینے یا انہیں چھونے/ پکڑنے کے لیے نہ آئیں۔ وہ چھوٹے ہیں اور ان کے ساتھ بچوں کی طرح برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ مشہور شخصیات کی طرح ۔ مجھے پوری امید ہے کہ فوٹوگرافرز جو ہم سے تصاویر، ویڈیوز اور ساؤنڈ بائٹس مانگتے ہیں ان کے پاس انسانیت، سمجھداری اور عقلمندی ہوتی اور مستقبل میں کسی چیز کو فلمانے اور اس پر ہنسنے کے بجائے مدد کرنا کیونکہ زیادہ تر وقت میں یہ چیزیں مزاحیہ نہیں ہوتی ہیں'۔

مزید پڑھیں:PC Holi Party with Preitty Zinta: پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے ساتھ ہولی منائی، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.