ETV Bharat / entertainment

Prabhas Salaar teaser: پربھاس کی فلم سالار کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ جانیے - پربھاس فلم سالار ٹیزر ریلیز

پربھاس کے مداحوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد فلم سالار کے میکرز نے سالار کے ٹیزر کی ریلیز تاریخ طئے کرلی ہے۔ جانیے میکرزفلم کا ٹیزر کب ریلیز کریں گے۔

پربھاس کی فلم سالار کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ جانیے

author img

By

Published : May 26, 2023, 3:42 PM IST

حیدرآباد: آدی پروش کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد پربھاست کے مداح اداکار کی دوسری انتہائی متوقع فلم سالار سے متعلق اپ ڈیٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سالار کے ہدایتکار پرشانت نیل اور پروڈیوسر وجے کیراگندور نے ٹویٹر سے دوری بنالی ہے کیونکہ انہیں پربھاس کےمداحوں کی جانب سے فلم سالار کے بارے میں ضروری جانکاری شیئر کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سالار کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایک نئی جانکاری کے مطابق میکرز نے سالار کے ٹیزر ریلیز کی تاریخ طئے کرلی ہے۔Prabhas Salaar teaser

اگر ان رپورٹس پر یقین کریں تو پربھاس کے مداحوں کو جلد ہی فلم کی پہلی جھلک دیکھنے کو ملے گی کیونکہ ٹیم سالار سالار کی آئندہ ریلیز فلم آدی پروش کے ساتھ فلم کا ٹیزر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پربھاس، کریتی سینن، اور سیف علی خان کی مرکزی کردار والی یہ فلم 16 جون کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار اوم راوت نے کی ہے۔ رپورٹس ہیں کہ سالار کا ٹیزر آدی پروش کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا کیونکہ میکرز فلم کا ٹیزر بڑے پیمانے پر ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ فلم سالار میں پربھاس کے دوہرا کردار ادا کرنے کے امکانات ہیں۔ فلم کی کہانی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کے بارے میں ہیں جو فاصلے اور ثقافتی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور متعدد چیلنجوں پر قابو پاتے ہیں۔ اس فلم کو پرشانت نے لکھا ہے اور فلم کو وجے کی پروڈکشن ہاؤس ہومبلے فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ سالار میں شروتی ہاسن اور پرتھوی راج سکمارن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 28 ستمبر کو تیلگو، کنڑ، تمل، ملیالم، ہندی اور انگریزی میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Prabhas's Salaar Release Date Out: یوم آزادی کے موقع پر پربھاس نے اپنی فلم 'سالار' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.