ETV Bharat / entertainment

Adipurush Release Today: سینما گھروں میں فلم آدی پروش کی دھوم، ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت - آدی پروش ریلیز

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے شائقین بے چین نظر آرہے ہیں۔ فلم کے پہلے ویک اینڈ شوز کے لیے 54 لاکھ سے زائد ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہے۔

سینماگھروں میں فلم آدی پروش کی دھوم
سینماگھروں میں فلم آدی پروش کی دھوم
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 9:55 AM IST

پربھاس کے مداحوں کو فلم آدی پروش کی ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا اور آخرکار فلم آج پوری دنیا کے سینماگھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں 16 جون کو ریلیز ہوئی۔ آدی پورش کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور اوم راوت نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جو رامائن پر مبنی ہے۔ اس میں پربھاس نے راگھو اور کریتی سینن نے جانکی کا کردار ادا کیا ہے۔

آدی پروش میں سییف علی خان دس سر والے روان کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ مداحوں نے بڑے پردے پر فلم دیکھنے کی کچھ جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اداکار پربھاس کے مداحوں نے بڑے پردے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جہاں وہ آدی پروش کے پہلے دن کے پہلے شو کو دیکھتے نظر آرہے ہیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پربھاس کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور ان ریاستوں میں فلم کی اچھی کمائی ہونے کی متوقع ہے۔ جمعرات کے روز تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے بتایا تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے والی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' غیر ملکی سینماگھروں سمیت ملٹی پلیکس اور سنگھ اسکرینوں میں آدی پروش کی کمائی بہت زیادہ ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی ہندوستان خاص طور پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں فلم کی کمائی زبردست ہونے والی ہے'۔ پربھاس اور کریتی سینن کی فلم کی ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو فلم نے پہلے ہی اپنے ویک اینڈ شوز کے لیے 5.4 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.