ETV Bharat / entertainment

Pooja Hegde Celebrated 32th Birthday: پوجا ہیگڑے نے کسی کا بھائی کسی کی جان کی سیٹ پر سالگرہ منائی - پوجا ہیگڑے کی فلم

اداکارہ پوجا ہیگڑے نے فلم کے سیٹ پر اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ نے جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔Pooja Hegde Celebrated 32th Birthday

پوجا ہیگڑے نے کسی کا بھائی کسی کی جان کی سیٹ پر سالگرہ منائی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 2:32 PM IST

ممبئی: بھارتی فلموں کی گلیمرس اداکارہ پوجا ہیگڑے نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ اداکارہ آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پوجا نے اپنی سالگرہ ممبئی میں فلم کے سیٹ پر منائی۔ وہ اس وقت سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔Pooja Hegde Celebrated 32th Birthday

خیال رہے کہ پوجا نے انسٹاگرام اسٹوری پر سالگرہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ سالگرہ والے دن کام کرنے کے حوالے سے پوجا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شوٹنگ کرتے ہوئے نئے سال میں قدم رکھنے سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیٹ پر سالگرہ منانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔میں اس فلم میں ہوں اور میں اس کی ریلیز کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔

پوجا ہیگڑے نے کسی کا بھائی کسی کی جان کی سیٹ پر سالگرہ منائی
پوجا ہیگڑے نے کسی کا بھائی کسی کی جان کی سیٹ پر سالگرہ منائی

فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری فرہاد سامجی نے کی ہے، جو اس سے قبل اکشے کمار اور کریتی سینن کی اداکاری والی فلم 'بچن پانڈے' کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ فلم میں پوجا کے ساتھ مزید اداکار بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان فلمز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2022 کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے علاوہ پوجا رنویر سنگھ کے ساتھ فلم' سرکس، مہیش بابو کے ساتھ 'SSMB28' میں اور وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:پوجا ہیگڑے کی نئے فوٹوشوٹ سے تصویریں سامنے آئی، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.