حیدرآباد: منی رتنم کی فلم پونئین سیلوان 2 کا ٹریلر آخر کار ریلیز ہوگیا جس نے شائقین کو اپنی جادو میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ فلم 1950 کی دہائی میں آئی مصنفف کالکی کرشنامورتی تمل ناول پونئین سیلوان پر مبنی ہے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، جین وکرم، کارتی، جیام روی، ایشوریہ لکشمی، لالا، تریشا اور سوبھیتا دوھولیپالا جیسے اداکار نظر آنے والے ہیں۔ Ponniyin Selvan 2 trailer out
ٹریلر کو میکرز نے بدھ کو چنئی میں ایک خصوصی تقریب میں ریلیز کیا۔ فلم کا سیکوئل پہلے سے زیادہ بہتر اور بڑا نظر آرہا ہے۔ فلم کے دوسرے حصے کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پر فلم کے پہلے حصے کی کہانی ختم ہوئی تھی جہاں پونئین سیلوان مرنے والا تھا اور ' اومائی رانی' اور 'منداکنی'(ایشوریہ) اسے بچانے کے لیے پانی میں ڈوب جاتی ہیں۔ ایشوریہ کی دمدار اداکاری بلاشبہ ٹریلر میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ فلم میں وہ پانڈیان کے حکمراں ویراپانڈیان کی موت کا بدلہ لینا چاہتی ہیں، جس کا کردار پی ایس 1 میں ناصر نے ادا کیا تھا۔ فلم کا ٹریلر یہاں دیکھیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ ٹریلر شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پی ایس 2 صرف ایک فلم کا نام نہیں ہے، یہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے جذبات کی عکاسی ہے'۔ ایک اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں اس فلم PS2 کے لیے بہت پرجوش ہوں، خاص طور پر ایشوریہ رائے جو دو کردار نبھا رہی ہیں ندننی اور منداکنی دونوں ہی کردار طاقتور اور مضبوط ہیں۔ ٹریلر بہت اچھا بنایا گیا ہے اور پی ایس 2 کی پوری ٹیم کو مبارکباد'۔
ٹریلر لانچ کے موقعے پر ایشوریہ نے پونئین سیلوان کو محبت اور حمایت دینے کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ کمل ہاسن فلم کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر بطور مہمان خصوصی طور پر موجود رہے۔ یہ فلم 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں:پونئین سیلوان 1 کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے اور ترشا کرشن کی دلکش تصاویر