حیدرآباد:شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اسٹارر فلم 'پٹھان' کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل فلم کا ٹیزر اور کئی پوسٹر جاری کردیے گئے ہیں۔ اب فلم کا ایک اور پروسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ خان کندھے پر بندوق اٹھائے نظر آرہے ہیں۔Pathaan New Poster
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پروڈکشن ہاؤس یش راج بینر نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس کے پاس لڑنے کے لیے ہمیشہ شاٹ گن ہوتی ہے۔ پٹھان کے ساتھ یش راج 50 کا جشن اپنے نزدیکی سنیما گھر میں منائیے۔ ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی فلم'۔
اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے فلم 'پٹھان' کے بارے میں کافی جانکاری شیئر کی تھیں۔ ہدایت کار نے ان ممالک کے نام بتائے تھے جہاں انہوں نے 'پٹھان' کی شوٹنگ کی ہے۔
سدھارتھ آنند نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے تین سپر اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ ایک فلم کے لیے دنیا کے آٹھ ممالک کا دورہ کیا، جن میں سب سے پہلے بھارت، اسپین، یو اے ای، ترکی، روس، سائبیریا، اٹلی اور فرانس شامل ہیں۔یعنی ایکشن ڈرامے اور رومانس سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ دنیا کے آٹھ ممالک سے گزرنے کے بعد اسکرین پر آنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے ایکشن سین کے پوسٹرز بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان نے فلم 'پٹھان' کا نیا پوسٹر شیئر کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ 'کیا آپ نے اپنی سیٹ کی پٹی باندھ لی ہے؟... تو چلو چلتے ہیں؟ فلم کی ریلیز میں 55 دن باقی ہیں... جشن منائیں... پٹھان... یش راج50.... آپ کے قریبی سنیما گھروں میں 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پٹھان' میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر شراف فلم میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔