حیدرآباد: سنیماگھروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ٹورینٹ پر فلمیں لیک ہونا عام بات ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان، جو آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے، ٹورینٹ پر لیک ہو گئی ہے۔ تاہم کچھ کھوج بین کے بعد یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس سال کی انتہائی متوقع فلم اب تک لیک نہیں ہوئی ہے۔ فلم کے لیک ہونے کی جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ دراصل برطانوی بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن کی جانب سے پٹھان کو ملے سینسر ریٹنگ کی وجہ سے سامنے آئی ہیں۔ برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن (بی بی ایف سی) نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو 12A ریٹنگ دی ہے۔ساتھ ہی فلم بورڈ کی ویب سائٹ نے اس ایکشن فلم کے کچھ پلاٹ کا بھی انکشاف کردیا تھا، جس کی وجہ سے شائقین کو فلم کی کہانی کا انداز ہوگیا تھا۔Pathaan leaked on Torrent
فلم پٹھان کی پہلے ہی منگل تک 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت کر چکے ہیں۔ ریلیز کے پہلے دن سنیما گھر 80 فیصد بھرے ہوئے ہیں۔ فلم کے مارننگ شوز بھی ہاؤس فلم جارہے ہیں صبح 6 یا صبح 7 بجے کے شوز میں لوگوں کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایکشن تھرلر بدھ کو پانچ ہزار اسکرینز پر ریلیز ہوگئی ہے۔ یہ ہندی فلم انڈسٹری کے لیے خوشخبری ہوسکتی ہے کیونکہ کووڈ 19 پابندیوں کی وجہ سے انڈسٹری کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پٹھان کی ایڈوانس بکنگ زبردست ہوئی ہے۔ فلم کے پہلے دن کی مجموعی کمائی 45 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے جو باکس آفس کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پٹھان آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے اور اس میں ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔