ETV Bharat / entertainment

Pathaan box office: پٹھان کے اب تک چار لاکھ ٹکٹ فروخت، جلد ہی برہمسترا کا ریکارڈ توڑے گی فلم - پٹھان کے ایڈوانس ٹکٹ فروخت

پٹھان کی ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت میں اچھی تعداد درج کی گئی ہے۔ اگر ابتدائی رجحان پر یقین کریں تو یہ فلم شاہ رخ خان کو دوبارہ پہلے نمبر پر لاسکتی ہے۔ پٹھان کی ایڈوانس ٹکٹ کی فروخت ایک دن میں 15 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ جلد ہی برہمسترا کی ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

پٹھان کے اب تک 4 لاکھ ٹکٹ فروخت، جلد ہی برہمسترا کا ریکارڈ توڑے گی فلم

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:35 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم پٹھان کے میکرز نے 20 جنوری کو بھارت میں فلم کی ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی۔ ایک دن میں پٹھان کے ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت 15 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم برہمسترا کے ایڈوانس بکنگ کی کمائی کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہے۔ Pathaan box office

  • پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ 15 کروڑ روپے سے تجاوز

بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان کو دوبارہ دیکھنے کے لیے مداحوں کا جوش و خروش پٹھان کے حق میں کام کر رہا ہے، حالانکہ یہ کہنا جلد بازی ہوگی۔ لیکن شائقین کی ایک بڑی تعداد پٹھان دیکھنے کے لیے ایڈوانس میں ٹکٹ خرید رہی ہے، تو ایسے میں پٹھان شاہ رخ خان اور یش راج فلمز پر چھائے کالے بادل کو ہٹانے کا کام کرسکتی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، پٹھان نے پہلے ہی 15.18 کروڑ روپےکی کمائی کرلی ہے۔

  • ہندی اور تیلگو شائقین میں پٹھان کی دھوم

پٹھان کے ہندی اور تیلگو ورژن نے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے ہیں جبکہ تمل مارکیٹ میں ایسا کوئی جادود دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ اگر تمل شائقین کی جانب سے فلم کو مثبت ردعمل ملتا ہے تو پٹھان کو کامیاب فلم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ پٹھان کا افتتاحی دن کا کاروبار تقریباً 40 کروڑ روپے کا ہوگا۔ اب تک پٹھان کے 4 لاکھ 86 ہزار 424 ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

  • پی وی آر ، آئنوکس اور سائنپولیس میں پٹھان

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق پٹھان ایک زبردست آغاز کے لیے تیار ہے۔ بھارت کے تین بڑے سنیما گھروں میں پٹھان کی ایڈوانس بکنگ میں زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ جمعہ کی شام 6 بجے تک کی جانکاری شیئر کرتے ہوئے ترن نے بتایا کہ 'تین نیشنل چینز۔ پی وی آر، آئنوکس اور سائنپولیس نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 71 ہزار 500 ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔

  • پٹھان برہمسترا کی ایڈوانس بکنگ کو پیچھے چھوڑ دے گی

فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی اور چند دنوں میں پٹھان برہمسترا کی ایڈوانس بکنگ کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم نے 19.66 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کے حوالے سے ظاہر کیے گئے توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یش راج فلمز نے پٹھان کی ریلیز سے پانچ دن قبل ہی ایڈوانس بکنگ کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ فلم کو لے کر شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

  • فلم کو چھٹی والے دنوں سے فائدہ ہوگا

پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں، فلم کو بدھ کے روز 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے ایک دن بعد 26 جنوری کی چھٹی سے فلم کو فائدہ ہونے کی امید ہے ساتھ ہی ایک طویل ویک اینڈ کی وجہ سے بھی فلم کی کمائی میں چار چاند لگنے کی توقع ہے۔۔ پٹھان یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا حصہ ہے جسے اب تک ہندوستان کی سب سے بڑی فرنچائز کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ نے ریکارڈ توڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.