حیدرآباد: 'عشق زادے' کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور مقبول موسیقار ہارڈی سندھو نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں اسٹارز نے اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی جانکاری شیئر نہیں کی ہے۔ لیکن ان تصاویر سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کو کسی فلم یا نئے حب الوطنی سے بھرپور کسی گیت میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔Parineeti Chopra and Harrdy Sandhu
پرینیتی اور ہارڈی دونوں نے تصویر شیئر کرکے مداحوں میں تجسس بڑھا دی ہے۔ پرینیتی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ' ترنگا جلد آرہا ہے'۔ پرینیتی کے علاوہ ہارڈھی سندھو نے بھی یہ تصویر شیئر کی ہے اور بالکل پرینیتی کی طرح کیپشن لکھا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اب سوشل میڈیا صارفین میں یہ جاننے کی بے چینی ہے کہ کیا دونوں ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں یا ایک نئے میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے ہیں۔ بہت سے شائقین قیاس آرائیاں ظاہر کر رہے ہیں کہ اس جوڑی کا کوئی حب الوطنی پر مبنی نغمہ آزادی کے موقع پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ابھی تک دونوں ستاروں کی جانب سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ یہ تو آنے والے 15 اگست تک ہی پتہ چلے گا کہ پرینیتی اور ہارڈی کا یہ نیا پروجیکٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہارڈی سندھو اپنے ہٹ پنجابی گانوں کے لیے مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ وہیں پرینیتی چوپڑا بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ آخری بار ہندوستانی بیڈمنٹن چیمپئن سائنا نہوال کی بایوپک 'سائنا' (2021) میں نظر آئی تھیں ۔ آپ کو بتا دیں، حال ہی میں فلم 'اونچائی' کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں امیتابھ بچن اور بومن ایرانی ہیں۔ اس فلم میں پرینیتی چوپڑا بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم 'کیپسول گل' میں نظر آئیں گی۔ اس سے قبل وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم کیسری میں نظر آئی تھیں۔