ETV Bharat / entertainment

Pakistani Singer Threatens Karan Johar with legal Action: پاکستانی گلوکار نے کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی، پڑھیں کیوں

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ حق نے دعوی کیا ہے کہ فلم جگ جگ جیو میں استعمال ہونے والے نغمہ 'نچ پنجابن' کے رائٹس ان کے پاس ہیں۔ تاہم ٹی سیریز نے حق کے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا ہے، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ Pakistani Singer Legal Action Against Karan Johar

پاکستانی گلوکار نے کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی، پڑھیں کیوں

author img

By

Published : May 23, 2022, 5:43 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): میوزک لیبل ٹی سیریز نے پیر کو پاکستانی موسیقار ابرار الحق کے گانے کی رائٹس چوری کرنے کے دعووں کی تردید کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی موسیقار نے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن پر الزام عائد کیا کہ ان کی آئندہ کامیڈی فلم 'جگ جگ جیو' میں بغیر اجازت ان کے گانے 'نچ پنجابن' کی نقل کی گئی ہے۔ Pakistani Singer Legal Action Against Karan Johar

  • I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar

    — Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ورون دھون، انیل کپور، نیتو کپور اور کیارا اڈوانی سے سجی اس فلم کے ٹریلر میں حق کے سال 2002 کے مقبول گانے کو دوبارہ تخلیق کرکے اس کا نیا ورژن پیش کیا گیا ہے۔ اتوار کو ٹریلر لانچ ہونے کے فوراً بعد موسیقار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کہ 'انھوں اپنا گانا کسی بھارتی فلم پروڈیوسر کو فروخت نہیں کیا ہے'

حق نے دھرما پروڈکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کا دعوی کیا۔ حق لکھتے ہیں ' میں نے اپنا گانا 'نچ پنجابن' کسی ہندوستانی فلم کو نہیں بیچا ہے اور مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں عدالت جاؤں اور ہرجانے کا دعویٰ کروں۔ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو کاپی شدہ گانے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ میرے گانے کو چھٹی بار کاپی کیا گیا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔'

  • Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban

وہیں ٹی سیریز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے حق کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نوٹ پوسٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گیا تھا۔ ٹی سیریز نے کہا کہ گانا "قانونی طور پر حاصل کیا ہے اور اس ٹریک کے حقوق برطانیہ میں مقیم مووی باکس ریکارڈز لیبل کے پاس ہیں۔

ٹی سیریز نے اپنے بیان میں لکھا کہ ' ہم نے 1 جنوری 2002 کو آئی ٹیونز پر ریلیز ہونے والے البم نچ پنجابن کے گانے نچ پنجابن کے حقوق قانونی طور پر حاصل کر لیے ہیں اور یہ لالی ووڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔ ہم نے دھرما پروڈوکشن کی پروڈیوس کردہ فلم جگ جگ کے لیے اس گانے کے حقوق مووی باکس ریکارڈز لیبل سے لیے ہیں۔

میوزک لیبل نے بھی کہا کہ جب نغمہ کو باضابطہ طور پر ریلیز کیا جائے گا تو تفصیلی کریڈٹ شامل کیے جائیں گے۔ وہیں حق کے اس دعوی کے بعد مووی باکس ریکارڈز لیبل نے بھی اتوار کی شام ایک ٹویٹ کرتے ہوئے حق کے دعووں کی تردید کی اور کہا کہ ان کا الزام "ہتک آمیز" تھا۔ برطانوی میوزک لیبل ’مووی باکس‘ نے دعویٰ کہ اس گانے کے رائٹس اُن کے پاس ہیں اور انھوں نے ہی اس کے استعمال کی اجازت انڈین میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ کو دی ہے۔

تاہم حق نے مووی باکس ریکارڈز لیبل کے ٹویٹ کے بعد ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '’گانا نچ پنجابن کسی کو لائسنس نہیں کیا گیا۔ اگر کوئی اس کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ معاہدہ سامنے لائے۔ میں قانونی کارروائی کروں گا۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.