پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی حالیہ ریلیز فلم 'رہبرا' کی شوٹنگ کے دنوں کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ گھوڑے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کے شیئر کرنے کے فورا بعد ہی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔اداکارہ نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔Ayesha Omar Shuts Down Online Trolls
دراصل جمعہ کے روز عائشہ عمر نے اپنی گھوڑ سواری والی ویڈیو شیئر کی تھی، لیکن آن لائن ٹرولنگ کے بعد اداکارہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ترمیم لاتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو غیرضروری اور ناگوار تبصرے کر رہے تھے۔اداکارہ نے کیپشن کے آخری میں لکھا کہ ' میں اپنے کمینٹ آف کر رہی ہوں، یہاں مجھے کسی قسم کی منفی انرجی نہیں چاہیے۔ ہم صرف اپنا کام کر رہے ہیں اور اپنی توانائی، مزاج اور توجہ مرکوز کرنے کے لیے سخت شوٹنگ کے دوران ہنسی مذاق کر رہے تھے۔ اس وقت بہت ٹھنڈ تھی اور بارش بھی ہورہی تھی اور ہم کئ دنوں سے نان اسٹاپ شوٹ کی وجہ سے ٹھیک سے سو نہیں پائے تھے۔ ہمیں اس منظر کی شوٹنگ کرنے کے لیے صرف 30 منٹ تھے۔ لیکن پھر بھی ہم اپنے چہرے پر مسکراہٹ لیے ہوئے اپنا کام کر رہے تھے اور یہ آسان نہیں تھا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں اداکارہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ان کے اور احسن کے درمیان پیشہ ورانہ اور دوستانہ تعلقات کے علاوہ کوئی رشتہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ' احسن اور میں بہت عرصے سے دوست ہیں اور یہاں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے کرداروں کو ادا کرنے کے علاوہ ہماری کوئی اور نیت نہیں تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھے کوئی وضاحت دینے کی ضرورت ہے لیکن مجھے ایسا لگا'۔
حالانکہ اداکارہ یہیں خاموش نہیں ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو اس ویڈیو کلپ کو سمجھنے کے لیے فلم دیکھنی چاہیے۔ اداکارہ لکھتی ہیں کہ ' یہ آپ کو پسند آئے گا، یہ بہت پیارا ہے۔ اور پھر آپ مجھے فیڈ بیک دیجئیے، مجھے ایسی تنقید سننا پسند ہوگا جو کام آسکے۔ تاکہ ہم اپنے آپ پر کام کر سکیں اور اگلی بار بہتر کر سکیں اور ہاں مہربانی کرکے اپنی گندگی کہیں اور پھیلائیں'۔
وہیں فلم رہبرا کے مرکزی اداکار احسن خان نے بھی عائشہ عمر کے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے آن لائن ٹرولنگ کو سخت لہجے میں جواب دیا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس بات سے اداکارہ سے خفا تھا کہ وہ گھوٹے پر احسن خان کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ یہ فلم 24 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔