فلم ساز ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کی دھوم پوری دنیا میں ہے۔فلم پہلے ہی کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے، جن میں اس سال گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس ایوارڈز شامل ہیں۔ ہٹ تیلگو فلم کا گانا ناٹو ناٹو نے پچھلے ماہ بہترین آسکر کے بہترین اوریجنل سانگ کی زمرے میں نامزدگی حاصل کی ہے۔ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی لوگ اس گانے کو پسند کر رہے ہیں، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ فن اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی ناٹو ناٹو پر ڈانس کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔Pakistani Actress Dances to Naatu Naatu
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ہانیہ عامر کی ایک حالیہ ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے، یہ شادی کی ایک تقریب کی ہے۔ اس ویڈیو میں ہانیہ، جو پاکستان کی سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، لوگوں کے سامنے آر آر آر کے گانے پر ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کسی شادی کی تقریب کا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ہانیہ شاندار لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں لیکن ان کے لک کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گرارے کے ساتھ سفید جوتا پہن رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان کی 'حیرت انگیز' پرفارمنس اور اپنے ڈانس سے شادی کی تقریب میں رونق لگانے پر اداکارہ کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کیا یہ ڈانس ہے یا ورزش کرنے کا سیشن؟ ڈانس فلور ٹوٹ رہا ہے...' ایک مداح نے ہانیہ کے بارے میں لکھا کہ ' واؤ یہ بہت اچھا ہے اور وہ کتنے آرام سے اپنے جوتے میں ڈانس کر رہی ہیں اور کتنی اچھی طرح سے اسے سنبھالا ہے'۔ واضح رہے کہ ہانیہ اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ہندوستانی فلموں کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔