ETV Bharat / entertainment

Sanjay Chouhan Passes Away پان سنگھ تومر کے اسکرین رائٹر سنجے چوہان انتقال کرگئے

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:25 PM IST

معروف اسکرین رائٹر سنجے چوہان 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند رو سے جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا تھے۔ سنجے کی بہترین فلموں میں پان سنگھ تومر، آئی ایم کلام، صاحب بیوی گینگسٹر شامل ہیں۔

پان سنگھ تومر کے اسکرین رائٹر سنجے چوہان انتقال کر گئے

ممبئی: پان سنگھ تومر اور آئی ایم کلام جسیے کئی فلموں کے لیے مشہور ہوئے معروف اسکرین رائٹر سنجے چوہان جمعرات کو ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں جگر کی دائمی بیماری سے لڑتے ہوئے 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مصنف 10 دن تک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔Sanjay Chouhan passes away

سنجے کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سریتا اور بیٹی سارہ ہیں۔ چوہان نے رائٹنگ کمیونٹی کے حقوق کے دفاع میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چوہان کو اپنے پورے کیرئیر میں بہت سے اعزازات ملے۔ جن میں ان کی شاندار فلم آئی ایم کلام (2011) کے لیے بہترین کہانی کا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ آئی ایم کلام 2011 میں آئی ایک ہندی زبان کی ڈرامہ فلم ہے جسے غیر سرکاری ادارے اسمائل فاؤنڈیشن نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری نیلا مدھب پانڈا نے کی ہے۔ اس فلم میں ہرش ائیر اور گلشن گروور اہم کردار میں نظر آئے تھے۔چوہان کی قابل ذکر فلموں میں دھوپ اور میں نے گاندھی کو نہیں مارا شامل ہیں۔ صرف یہی نہیں انہوں نے تگمانشو دھولیا کے ساتھ صاحب بیوی گینگسٹر فلم بھی لکھی ہیں۔

آن لائن رپورٹس کے مطابق چوہان کی پیدائش اور پرورش بھوپال میں ہوئی۔ ان کی والدہ ایک استاد تھیں، اور ان کے والد ہندوستانی ریلوے میں ملازم تھے۔ سنجے چوہان نے 1990 کی دہائی میں سونی ٹیلی ویژن کے لیے کرائم ڈرامہ بھنور لکھنے اور ممبئی منتقل ہونے سے پہلے دہلی میں بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ چوہان نے سدھیر مشرا کی 2003 کی مشہور فلم ہزاروں خواہشیں ایسی کے لیے بھی ڈائیلاگ لکھا، جو ان کے قابل ذکر فلموں میں سے ایک ہے۔ ان کی آخری رسومات آج 12.30 بجے ممبئی کے اوشیوارا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Irrfan Khan Birth Anniversary بولتی آنکھیں اور فطری اداکاری کے مالک عرفان خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.