ETV Bharat / entertainment

Oscars 2023: آسکر 2023 کے لیے نامزد فلموں کی مکمل فہرست کا اعلان آج کیا جائے گا - آسکر 2023 کی نامزد فلموں کا اعلان

رواں سال آسکر اپنی 95 ویں سالگرہ منانے کے لیے تیار ہے، اکیڈمی منگل کی شام نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔

آسکر 2023 کے لیے نامزد فلموں کی مکمل فہرست کا اعلان آج کیا جائے گا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:36 AM IST

حیدرآباد: آئندہ 95ویں آسکر تقریب کی نامزدگیوں کی مکمل فہرست آج شام کے بعد ایک تقریب میں سامنے آئے گی۔ اکیڈمی نے کہا کہ آسکر 2023 کی نامزدگیوں کی میزبانی ایلیسن ولیمز اور رض احمد کریں گے۔ نامزدگیاں کا اعلان شام 6.50 بجے لائیو کیا جائے گا۔Oscars 2023

واضح رہے کہ سال 2022 میں احمد نے دی لانگ گڈ بائی کے شریک مصنف، پروڈیوسر، اور اسٹار کے طور پر بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ اس سے قبل انہیں 2021 میں ساؤنڈ آف میٹل میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین اداکار کے لیے آسکر نامزدگی ملی تھی۔ آسکر کے لیے نامزد تھرلر فلم نائٹ کرالر میں کام کرنے کے بعد احمد نے ایچ بی او کی لیمیٹیڈ سیریز 'دی نائٹ آف' میں کام کیا، جس کے لیے انہوں نے ایک محدود سیریز یا فلم میں نمایاں مرکزی اداکار کے لیے ایمی ایوارڈ جیتا۔ وہ جلد ہی سائنس فائی ڈرامہ فنگز نیلز میں آسکر کے لیے نامزد امیدوار جیسیک بکلی کے مدمقابل اداکاری کریں گے اور اس کے بعد وہ شیکسپیئر کے ہیملیٹ پر ایک فلم بنائے گے جس کی ہدایتکاری دی لانگ گڈ بائے کے ہدایتکار انیل کاریا کریں گے۔ یہ رض کا کاریا کے ساتھ دوسرا پروجیکٹ ہونے والا ہے۔ولیمز نے ایمی جیتنے والی ایچ بی او سیریز گرلز اور آسکر جیتنے والی ہارر فلم گیٹ آؤٹ میں اداکاری کی ۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سائنس فائی ہارر تھرلر ایم 3 گین میں بھی اداکاری کی۔

آسکر نامزدگیوں کو کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

نامزدگیوں کا اعلان منگل 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ اکیڈمی نے کہا کہ نامزدگیوں کا اعلان آسکر ڈاٹ کام، آسکرز ڈاٹ او آر جی یا اکیڈمی کے ٹوئٹر، فیس بک، ٹک ٹاک، یا یوٹیوب کے ذریعے شام 6:50 بجے سے لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔

95ویں آسکر کی تقریب کب اور کہاں ہوگی؟

اتوار کے روز 12 مارچ 2023 اویشن ہالی ووڈ کے ڈالبی تھیٹر میں ہوگی۔ یہ تقریب اے بی سی اور دنیا بھر کے 200 سے زیادہ خطوں میں براہ راست ٹیلی ویژن پر دکھائی جائے گی۔

تقریب کی میزبانی کون کر رہا ہے؟

جمی کامل تیسری بار ایوارڈ تقریب کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے 2017 اور 2018 میں آسکرز کی میزبانی کی تھی۔ اکیڈمی کی صدر جینٹ یانگ نے کہا کہ 'ان کی فلموں سے محبت، لائیو ٹی وی کی مہارت،اور ہمارے عالمی سامعین سے جڑنے کی صلاحیت دنیا بھر میں ہمارے لاکھوں ناظرین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ پیدا کرے گی'۔

شو کون تیار کر رہا ہے؟

وائٹ چیری انٹرٹینمنٹ کے گلین ویس اور رکی کرشنر اس سال شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور شو رنر کے طور پر کام کریں گے۔ ویس مسلسل آٹھویں سال اس شو کی ہدایت کاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:کون ہے آسکر ایوارڈ جیتنے والے رض احمد، دیکھیں تصویریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.