حیدرآباد (تلنگانہ): کریتی سینن اور ٹائیگر شراف کافی ود کرن 7 کے اگلے مہمان ہوں گے۔ شو کے آئندہ قسط کے پرومو کو دیکھ کر محسوس ہوتا کہ ہیروپنتی میں نظر آنے والی کریتی اور ٹائیگر کی جوڑی نے شو میں ڈھیر ساری مستی کی ہے۔ وہیں اس ویڈیو کلپ میں کریتی یہ بھی بتاتی ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم ہیروپنتی کے اداکار کو کیوں ڈیٹ نہیں کرسکتی ہیں۔Kriti and Tiger in KWK7
کافی ود کرن7 کے نئے ایپی سوڈ کا پرومو ریلیز ہوگیا ہے جس میں کریتی سینن اور ٹائیگر شراف بطور مہمان نظر آئیں گے۔ ویڈیو کلپ میں سال 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیروپنتی سے ایک ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے اداکار کرن جوہر کی میزبانی والے شو میں اچھا وقت گزارتے نظر آرہے ہیں۔ شو میں دونوں اداکار نے ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کرنے کی وجہ بتانے سے لے کر کئی چٹی پٹی باتیں کیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں کرن جوہر کو یہ بھی بات پتہ چلی کہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 1 کے لیے انہوں نے کریتی کے آڈیشن کو ناپسند کیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ کریتی سینن نے ایک حیران کن انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ ٹائیگر کو ڈیٹ نہیں کریں گی کیونکہ وہ ' بہت زیادہ فلپ کرتے ہیں'۔ اتنا ہی نہیں ٹائیگر نے بھی کئی گہرے انکشاف کیے اور بتایا کہ وہ رونویر سنگھ سے حسد کرتے ہیں کیونکہ دیپیکا پڈوکون جیسی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ، ان کی اہلیہ ہے۔
اس شو کے لیے کریتی نے گلابی منی ڈریس کا انتخاب کیا جبکہ ٹائیگر ہلکے پیلے رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔
خیال رہے کہ ہیروپنتی کے بعد ٹائیگر اور کریتی کی جوڑی ایک بار پھر فلم گنپتھ میں نظر آئے گی۔ یہ فلم ایک میگا بجٹ تھرلر ہے جس کی ہدایت کاری وکاس بہل نے کی ہے اور اسے واشو بھگنانی، وکاس بہل، دیپشیکھا دیشمکھ اور جیکی بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم دسمبر 2022 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔