ETV Bharat / entertainment

Nysa Devgan Enjoys Thanksgiving Dinner: اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا دیوگن دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی نظر آئیں - اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا دیوگن

اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا دیوگن کو دوستوں کے ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا۔ یہاں نیاسا ایک خوبصورت سرخ لباس میں نظر آئیں۔ جانوی کپور نے بھی ان تصویروں پر تبصرہ کیا ہے۔ Nysa Devgan Enjoys Thanksgiving dinner

اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا دیوگن دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی نظر آئیں

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 12:21 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اسٹار کڈز کی اپنی الگ دنیا ہے اور وہ اپنی چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دراصل ہم بات کر رہے ہیں بالی ووڈ کے 'سنگھم' اجے دیوگن کی اکلوتی بیٹی نیاسا دیوگن کی، جنہیں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا ہے۔ یہ ڈنر تھینکس گیونگ ڈے (24 نومبر) کے موقع پر کیا گیا تھا، جس کی تصاویر اب منظر عام پر آگئی ہیں۔ ان تصاویر میں نیاسا سرخ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ Nysa Devgan Enjoys Thanksgiving dinner

اس پارٹی میں نیاسا دیوگن کے علاوہ کئی اسٹار کڈز کو دیکھا گیا۔ پارٹی میں ڈیزائنر اورہان اترمانی، ارجن رامپال کی بیٹی مہیکا رامپال، سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اپنی گرل فرینڈ تانیا شراف کے ساتھ نظر آئے۔ اس تھینکس گیونگ ڈنر پارٹی میں تمام اسٹار بچوں نے خوب مزہ کیا اور ڈانس کیا۔اورہان نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں نیاسا اور ان کے دوست کھانے کے میز پر بیٹھے اور ڈانس کرتے نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور اور ان کی چھوٹی بہن خوشی کپور نے ان تصاویر پر تبصرہ کیا ہے۔ جانوی کپور لکھتی ہیں کہ 'تمہیں یاد کر رہی ہوں'۔ وہیں خوشی کپور نے لکھا 'مِس یو مائی فیورٹ آئیکن'۔ ان کے علاوہ بھومی پیڈنیکر سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی ان تصاویر پر خوبصورت تبصرے کیے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ نیاسا نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرائیویٹ رکھا ہے، لیکن وہ اکثر پارٹیوں اور چھٹیوں پر دوستوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ سنگاپور سے اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیاسا نے اپنی مزید تعلیم ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے یونائیٹڈ ورلڈ کالج سے حاصل کی اور اب وہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

حال ہی میں نیاسا کے والد اور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے بیٹی کے بالی ووڈ ڈیبیو پر کہا تھا کہ 'میری بیٹی نے مجھے اب تک کچھ نہیں کہا کہ وہ بالی ووڈ میں آنا چاہتی ہے، اس لیے یہ تمام خبریں صرف خیالی ہیں'۔اجے کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ ابھی چھوٹی ہے،انہوں نے مجھے اور کاجول کو ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کس میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہیں۔ ابھی فی الحال وہ باہر پڑھائی کر رہی ہیں۔ اگر وہ فلموں میں آنا چاہتی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے، بطور والدین ہم ان کی حمایت کریں گے'۔

مزید پڑھیں: اجے دیوگن کی بیٹی نیاسا نے گلوکارہ کنیکا کپور کی ریسیپشن تقریب میں شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.