حیدرآباد: کنگنا رناوت بالی ووڈ کی چند مشہور شخصیات پر بار بار طنز کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اداکارہ نے ایک بار پھر کچھ ایسا کیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا نے رامائن پر مبنی فلم میں رنبیر کپور کے بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Kangana Ranaut on Ranbir Kapoor Playing Ram
گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نتیش تیواری کی انتہائی متوقع فلم میں رنبیر اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ رام اور سیتا کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر نے فلم کے لیے ایک لک ٹیسٹ بھی دیا ہے جبکہ میکرز کے جی ایف کے اداکار یش کو فلم میں راون کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرنے والے ہیں، اس فلم کو مدھو منٹینا پروڈیوس کریں گے۔
اگرچہ باضابطہ طور پر کچھ بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، کنگنا نے سوشل میڈیا پر فلم میں لارڈ رام کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کے بارے میں اپنی رائے شیئر کی۔ نتیش تیواری کے رنبیر کو فلم میں شامل کرنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ' منشیات کے عادی شخص کو بھگوان رام کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے'۔
انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا نے لکھا کہ' حال ہی میں نے سنا ہے کہ بالی ووڈ میں رامائن پر مبنی ایک اور فلم بنائی جارہی ہے، جہاں ایک پتلا سا دکھنے والا سفید چوہا( جو صرف نام کا ہی اداکار ہے) جسے سن ٹین اور سوجھ بوجھ کی اشد ضرورت ہے، وہ جو انڈسٹری میں سب کے خلاف گندا پی آر کرنے کے لیے بدنام ہے۔۔۔جو منشیات کا عادی اور عورتوں پر بری نظر رکھنے کے لیے مشہور ہے اور وہ جو خود کو ٹرائیلوجی میں بھگوان شیوا جیسا ثابت کرنا چاہتے ہیں، وہ اب بھگوان رام بننا چاہتا ہے'۔
کنگنا نے یش کو راون کا کردار پیش کرنے پر میکرز کی بھی تنقید کی کیونکہ کنگنا کے مطابق وہ بھگوان رام کی طرح نظر آتے ہیں۔ کنگنا نے لکھاکہ ' ایک نوجوان ساؤتھ سپراسٹار جس نے اپنے دم پر اپنی پہچان بنائی، جو ایک خاندانی آدمی ہے اور تمام روایت کو مانتا ہے، یہاں تک کہ والمیکی جی کے رام کے حوالے سے بتائے گئے تفصیل کے مطابق وہ اپنی روپ و رنگت، برتاؤ اور چہرے سے رام کی طرح لگتا ہے۔۔۔ اسے روان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، یہ کیسا کلیوگ ہے'۔
متعدد نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے نوٹ کے آخر میں لکھا کہ ' کسی بھی عجیب طرح سے پیلے دکھنے والے لڑکے کو بھگوان رام کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔ جئے شری رام'۔ وہیں کنگنا نے دھنش کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کی خبروں کی بھی مذمت کی۔ ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے دھنش کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کرنے کی خبروں کو فرضی قرار دیا، اس فلم کا کیپشن ڈی 50 ہے۔ کنگنا نے کہا کہ دھنش ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور وہ انہیں کبھی نہیں کہہ سکتیں۔