ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story Controversy دی کیرالہ اسٹوری پر کوئی پابندی نہیں، ناظرین نے اسے مسترد کردیا، تمل ناڈو حکومت - ناظرین کیرالہ اسٹوری کو مسترد کر دیا

پولیس نے دعویٰ کیا 'ریاست نے فلم کی نمائش کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ تھیٹر کے مالک اور ناظرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 25 ڈی ایس پیز سمیت 965 سے زیادہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے تھے۔' اپنے حلف نامے میں پولیس نے کہا کہ 5 مئی 2023 کو مختلف مسلم تنظیموں کی طرف سے 19 مقامات پر مظاہرے، احتجاج اور دھرنے دیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 7:53 PM IST

نئی دہلی: تمل ناڈو پولیس نے منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے متنازعہ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر 'بالواسطہ پابندی' کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے خود ناظرین نے مسترد کر دیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ مسلم تنظیموں کے احتجاج کے باوجود اسے تمل ناڈو کے 19 ملٹی پلیکس میں ریلیز کیا گیا تھا، لیکن ناظرین اسے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ جس کی وجہ سے ملٹی پلیکس مالکان نے فلم کو روک دیا تھا۔

تملناڈو حکومت نے عدالت میں کہا، 'ایسا لگتا ہے کہ ملٹی پلیکس مالکان نے فلم کی تنقید، معروف اداکاروں کی کمی، اداکاروں کی ناقص کارکردگی اور ناظرین کی بے توجہی کی وجہ سے 7 مئی 2023 سے فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔'ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ہندی زبان میں یہ فلم 5 مئی کو ریاست بھر کے 19 ملٹی پلیکس میں دکھائی گئی۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے 'یہ دہرایا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ تھیٹر مالکان نے خود کیا تھا اور اس میں ریاست کا کوئی رول نہیں تھا۔'پولیس نے کہا کہ فلم پر 'بالواسطہ پابندی' کے الزام کی حمایت میں درخواست گزار نے ایک بھی دستاویز یا حکم بطور ثبوت پیش نہیں کیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمل ناڈو کی حکومت نے نے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں داخل کرائے گئے حلف نامہ میں پولیس نے کہا ہے کہ درحقیقت پولیس نے مظاہرین کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی اور نو مقدمات درج کئے۔

عدالت عظمیٰ نے فلم سازوں سنشائن پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے 12 مئی کو مغربی بنگال اور تمل ناڈو کی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا کہ ملک بھر میں فلم کی آسانی سے دکھائی جانے یہ فلم وہاں (مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ) کیوں نہیں دکھائی جاسکتی؟

جوابی حلف نامے میں پولیس نے الزام لگایا کہ درخواست گزاروں نے 'شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں بدنیتی پر مبنی جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔' جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ریاست خوشگوار صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اپنی مثبت ذمہ داری نبھا رہی ہے۔پولیس نے اپنے جواب میں کہا "ملٹی پلیکس / تھیٹر کے مالکان نے خود ہی فلم کی نمائش روک دی ہے۔ حکومت تھیٹروں کو سیکورٹی فراہم کر سکتی ہے مذکورہ فلم کے ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے وہ کچھ نہیں کر سکتی۔' پولیس نے یہ بھی کہا کہ 5 مئی 2023 کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس/ چیف آف پولیس فورس تمل ناڈو نے ریاست کے تمام کمشنرز آف پولیس اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جہاں فلم کی نمائش کی گئی تھی) کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا 'ریاست نے فلم کی نمائش کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ تھیٹر کے مالک اور ناظرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 25 ڈی ایس پیز سمیت 965 سے زیادہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے تھے۔' اپنے حلف نامے میں پولیس نے کہا کہ 5 مئی 2023 کو مختلف مسلم تنظیموں کی طرف سے 19 مقامات پر مظاہرے، احتجاج اور دھرنے دیے گئے۔ 6 مئی 2023 کو چنئی میں اور 7 مئی کو کوئمبٹور میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کے خلاف چنئی میں پانچ اور کوئمبٹور میں چار مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: The Kerala Story box office Day 11 متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری سال کی دوسری سب سے بڑی فلم بننے کےلئے صرف چند قدم دور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.