ETV Bharat / entertainment

Anant Ambani-Radhika Merchant engagement: نیتا اور میکش امبانی نے اپنے بیٹے اننت کی منگنی میں 'واہ واہ رام جی' پر پرفارم کیا - نیتا اور مکیش ڈانس پرفارمنس

رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی نے جمعرات کو شاہی انداز میں منگنی کی۔ اس موقع پر امبانی خاندان نے ایک خصوصی پرفارمنس بھی دی۔

نیتا اور میکش امبانی نے اپنے بیٹے اننت کی منگنی میں 'واہ واہ رام جی' پر پرفارم کیا

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 5:06 PM IST

مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے جمعرات کو اپنی گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ سے ممبئی میں اپنے والد کی رہائش گاہ ایٹیلیا میں منگنی کی۔ اس تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور جانوی کپور سمیت ہندی فلم انڈسٹری کے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں امبانی خاندان نے اس خوبصورت جوڑے کے لیے ایک خصوصی ڈانس بھی کیا۔Anant Ambani-Radhika Merchant engagement

نیتا امبانی اور مکیش امبانی، ان کی بیٹی ایشا اور داماد آنند پیرامل اور بڑے بیٹے آکاش اور بہو شلوکا مہتا کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر "واہ واہ رام جی" گانے پر ڈانس کرتے ہوئے منظر عام پر آئی ہے۔ جہاں پورا امبانی خاندان اپنے بیٹے اور بہو کے لیے ڈانس کرتے نظر آیا وہیں اننت اور رادھیکا یہ دیکھ کر بے حد خوش نظر آئے۔ اس ویڈیو پر ٹویٹر صارفین بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور نئے جوڑے کو منگنی کی مبارکباد دے رہیں۔

  • #WATCH | The Ambani family dances at the ring ceremony of Anant Ambani and Radhika Merchant

    The engagement ceremony was held at Mukesh Ambani's Mumbai residence 'Antilla' yesterday pic.twitter.com/mmNsI9fzkc

    — ANI (@ANI) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل نیتا اور مکیش کی برہمسترا کے گانے 'دیوا دیوا' پر رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ انہوں نے اس گانے پر جب پرفارم کیا جب اننت اور رادھیکا نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ جبکہ اننت فی الحال ریلائنس انڈسٹریز کے اینرجی بزنس کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں، وہیں رادھیکا، شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی ہیں اور نیویارک یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے کے بعد وہ بورڈ آف اینکور ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ منگنی کی تقریب سے پہلے رادھیکا مرچنٹ کی مہندی تقریب کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس میں وہ فلم کلنک کے گانے ' گھر مورے پردیسیا' پر رقص کرتی نظر آرہی تھیں۔ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:سلمان خان سے لے کر شاہ رخ خان سمیت ان اداکاروں نے اننت امبانی کی منگنی میں شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.