ETV Bharat / entertainment

Nick Jonas Shares Video of Malti: نک جونس نے پرینکا چوپڑا اور بیٹی مالتی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی، دیکھیں - پرینکاچوپڑا اور مالتی کی سڑک پار کرنے کی ویڈیو

مشہور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑا اور بیٹی مالتی کی ایک نئی تصویر اور سڑک پار کرتے ہوئے ان کی ایک پیاری ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ نک نے یہ پوسٹ مدرز ڈے کے موقع پر شیئر کی ہے۔

نک جونس نے پرینکا چوپڑا اور بیٹی مالتی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی، دیکھیں

author img

By

Published : May 15, 2023, 9:48 AM IST

پرینکا چوپڑا نے اتوار کے روز بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ مدرز ڈے منایا۔ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے انسٹاگرام پر ماں اور بیٹی کی اس جوڑی ایک مزے دار ویڈیو شیئر کی ہے۔ نک نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی ماں ڈینس جونس اور ساس ڈاکٹر مدھو چوپڑا کے نام بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔Nick Jonas Shares Video of Malti

مالتی کی پرینکا کے کندھوں پر بیٹھنے والی ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نک نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ' ہیپی مدرز ڈے میری محبت۔ آپ ایک لاجواب ماں ہیں۔ آپ ہر روز میری اور مالتی کی دنیا کو روشن کرتے ہیں'۔ پرینکا نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'میں تم سے پیار کرتی ہوں جان۔ مجھے ماں بنانے کے لیے آپ کا شکریہ'۔۔ نک کی جانب سے شیئر کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینکا مالتی کو اپنی بانہوں میں لے کر سڑک پار کرنے کا انتظار کر رہی ہے اور جیسے ہی وہ ٹریفک سگنل کے کھلنے کے بعد مالتی کے ساتھ سڑک پر دوڑتی ہیں، مالتی خوشی میں ہنسنے لگتی ہے۔

وہیں اتوار کے روز مدرز ڈے کے موقع نک نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی والدہ ڈینس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ماں کا دن مبارک ہو۔ اپ سے بہت پیار ہے'۔ امریکی گلوکار نے اپنی ساس ڈاکٹر مدھو چوپڑا کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں مالتی بھی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نک نے لکھا کہ ' میری لاجواب ساس کو ماں کا دن مبارک ہو۔ آپ سے پیار ہے'۔

واضح رہے کہ نک اور پرینکا نے پچھلے سال سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی مالتی کا استقبال کیا تھا۔ پرینکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب نک یا وہ مالتی کے ساتھ نہیں ہوتے تو مدھو یا ڈینس بچے کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra and Nick Jonas: پرینکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحہ گزار رہی ہیں، دیکھیں تصویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.