ETV Bharat / entertainment

Vidyut Jammwal New Film ودیوت جموال کی فلم آئی بی سیون ون کا ​​نیا پرومو ریلیز - ودیوت جموال انڈر کور ایجنٹ

فلم آئی بی 71 کا نیا پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ودیوت جموال ایک انڈر کور ایجنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 12 مئی 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ Film IB71 New promo release

ودیوت جموال کی فلم آئی بی71 کا ​​نیا پرومو ریلیز

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 12:34 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال کی آنے والی فلم 'آئی بی 71' کا ​​نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ سنکلپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی آئی بی 71 ہندوستانی خفیہ ایجنسی اور پاکستان کے درمیان جنگ کے ارد گرد گھومے گی۔ فلم آئی بی 71 کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ ودیوت جموال اس فلم میں ایک انڈر کور ایجنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ویڈیو میں ودیوت جموال کو انٹیلی جنس بیورو کے ایک ماسٹر جاسوس کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ہمیشہ دشمن سے دس قدم آگے رہتا ہے۔ ودیوت نے بتایا، ’’اس اسپیشل پرومو کے ساتھ، ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ انٹیلی جنس بیورو ہمیشہ چوکس رہتا ہے، چاہے کچھ بھی ہو۔ ایک جاسوس کے لیے یہ صرف جسمانی طاقت ہی نہیں بلکہ تیز دماغ اور دشمن کی ہر چال کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کے بارے میں بھی ہے۔

'آئی بی71' ایک ایسی فلم ہے جو آپ کو ہندوستان کے انٹیلی جنس بیورو کی سنسنی خیز دنیا کی ایک جھلک دکھائے گی۔ ودیوت جموال نے فلم آئی بی 71 کو اپنے پروڈکشن ہاؤس ایکشن ہیرو کے بینر تلے کو-پروڈیوس بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور عباس سید فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی آدتیہ شاستری نے لکھی ہے۔ فلم 12 مئی 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ 2:01 منٹ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ودیوت جموال خود کو آئی بی جاسوس بتا رہے ہیں کہ اور وہ پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے 1971 کے حملے کو کیسے ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Awara Pagal Deewna 2 سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی آوارہ پاگل دیوانہ 2 میں نظر آئے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.