رنبیر کپور کی شادی کپور خاندان کے لیے ایک بہت بڑے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ خود رنبیر کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور کا کہنا ہے۔ ایک ماں کے لیے اپنے بیٹے کی شادی دیکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ رنبیر کپور نے 14 اپریل کو اپنی گرل فرینڈر عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ لیکن شادی کی اس خوشیوں میں نیتو کپور کسی کو یاد کر رہی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور مشہور اداکار رشی کپور کو۔ Alia- Ranbirs Wedding
دراصل نیتو کپور نے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر جہاں ایک طرف آپ کو جذباتی کردے گی تو وہیں آپ کے آنکھوں میں خوشی کے آنسوؤ بھی لا دے گی۔رنبیر کپور کی شادی نے نیتو کپور کو ایک آرام کی سانس دی ہے۔ Neetu Kapoor Shares Pic with Ranbir
نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرکے آنجہانی شوہر کو بڑا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر کا خواب بھی پورا ہو گیا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا، 'یہ تصویر کپور صاحب کو وقف ہے، آپ کا خواب پورا ہو گیا ہے'۔آپ کو بتاتے چلیں کہ شادی کے بعد سے ہی کپور خاندان کا ہر فرد اور شادی میں موجود تمام مہمان شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
شادی کے بعد عالیہ بھٹ نے خود شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رنبیر اور عالیہ نے میڈیا کے سامنے انہیں مبارکباد دی اور مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس دوران رنبیر کپور نے عالیہ کو گود میں اٹھا کر سب کو حیران کردیا ۔ اب شادی کے بعد عالیہ کی کپور خاندان میں شاندار استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔