ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin Look From Haddi فلم ہڈی سے نوازالدین صدیقی کا ایک اور لک سامنے آیا - ہڈی کی ریلیز تاریخ

نوازالدین صدیقی نے اپنی آئندہ فلم ہڈی سے اپنا ایک اور نیا لک شیئر کیا۔ ان کے اس پوسٹ پر بہت سارے مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Nawazuddin Look From Haddi

فلم ہڈی سے نوازالدین صدیقی کا ایک اور لک سامنے آیا

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 4:50 PM IST

اداکار نوازالدین صدیقی نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر اپنی آئندہ فلم ہڈی سے اپنا نیا لک شیئر کیا۔ فلم میں نوازالدین ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے۔ بہت سے مداحوں نے ان کے اس لک پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں 'لیجنڈ' اور 'شاندار' کہا ہے۔ ہڈی 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔Nawazuddin Look From Haddi

اس تصویر میں نوازالدین سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی میں نظر آرہے ہیں ساتھ میں انہوں نے بہت سارا میک اپ کیا ہے اور بندی بھی لگائی ہے۔ اداکار کو گلے میں دو ہار اور کانوں میں بڑے بڑے جھمکے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں نواز الدین کو ایک پیلے رنگ کا شرٹ پہنے ایک آدمی کی طرف دیکھتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے نوازالدین نے ہندی میں لکھا ہے کہ'گرفتار تیری آنکھوں میں ہوئے جا رہے ہیں ہم، جینا نہیں ہے پھر بھی جیے جا رہے ہیں ہم'۔ اس کے ساتھ انہوں نے 'محبت'، 'خوشی' اور 'جذبات' جیسے لفظ کا ہیش ٹیگ میں استعمال کیا ہے۔ اداکار شارب ہاشمی اور درشن کمار نے اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

نوازالدین کے اس نئے لک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ 'کوئی اتنا ورسٹائل کیسے ہوسکتا ہے؟' ایک اور پرستار نے تبصرہ کیا کہ ' او مائی گاڈ، آپ واقعی ایک لیجنڈ ہیں، بالی ووڈ کی تاریخ کی عظیم ترین صلاحیتوں میں سے ایک ہیں۔ مصر کی طرف سے سلام'۔

اس سے قبل جب ہڈی کی پہلی تصویر سامنے آئی تھی تو بہت سے مداحوں نے سوچا تھا کہ نواز ارچنا پورن سنگھ کی طرح لگ رہے ہیں۔ ارچنا نے اس موازنہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ نواز کے ساتھ کسی بھی طرح سے موازنہ کیا جانا ایک بہت بڑی تعریف ہے'۔

فلم ہڈی کو اکشت اجے شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے اکشے اور ادمیہ بھلا نے مل کر لکھا ہے۔ نوازالدین کو آخری بار ٹائیگر شراف اور تارا ستاریا کی فلم ہیروپنتی 2 میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی آئندہ فلم میں ٹیکو ویڈیس شیرو اور بولے چوڑیاں شامل ہیں'۔

مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddiqui Transformation Video: نوازالدین صدیقی نے فلم ہڈی کے کردار میں خود کو کیسے ڈھالا، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.