ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin Siddiqui at IFFi 2022: سروائیول کیلئے چھوٹے کردار قبول کیے، نوازالدین صدیقی

نوازالدین صدیقی نے اداکار بننے کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'ابتدا میں انہوں نے سروائیول کے لیے چھوٹے کردار قبول کیے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں تھا۔ Nawazuddin Siddiqui at IFFi 2022

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 10:21 AM IST

سروائیول کے لیے چھوٹے کردار قبول کیے، نوازالدین صدیقی

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں 'ایک اداکار کے طور پر سفر' کے موضوع پر نوازالدین صدیقی نے اداکار بننے کے اپنے ابتدائی سفر اور جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ نوازالدین بتاتے ہیں کہ 'زندہ رہنے کے لیے انہوں نے چھوٹے کردار قبول کیے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں تھا'۔Nawazuddin Siddiqui at IFFi 2022

انہوں نے کہا کہ مجھے چھوٹے کرداروں کی پیشکش کی گئی اور زندہ رہنے کے لیے میں نے یہ کردار قبول کیے۔ میرے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا۔ لیکن میں کبھی مایوس نہیں ہوا۔ یہ مشکل وقت ہی ہے جو آپ کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر آپ کو صفر سے شروع کرنا ہے، تو آپ کو سب سے پہلے اس کو ختم کرنا ہوگا جو آپ نے سیکھا ہے'۔ 'بلیک فرائیڈے'، 'نیویارک'، 'پیپلی لائیو'، 'کہانی' اور 'گینگز آف واسے پور' جیسی بالی ووڈ کی کچھ بڑی فلموں میں نظر آنے والے نوازالدین صدیقی نے جدوجہد اور چیلنجز کے بارے میں بات کی۔

نوازالدین نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک کالج سے گریجویٹ ہونے کے بعد انہوں نے مختصر وقت کے لیے پیٹرو کیمیکل کمپنی میں کیمسٹ کے طور پر کام کیا۔ تاہم اداکار بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ تھئیٹر سے وابستہ ہوگئے۔ آخر کار انہوں نے دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ (NSD) میں داخلہ لے لیا۔'گینگز آف واسے پور' ان کے اداکاری کے کیریئر میں ایک اہم موڑ کیسے ثابت ہوا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس فلم نے انہیں خود پر یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اس کے بعد میری جدوجہد ختم ہو جائے گی اور لوگ اس فلم کو سراہیں گے۔

نواز الدین نے نیٹ فلکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ویب سیریز میں کام کرنے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سیریز میں کام کرنے سے ہچکچاتے تھے کیونکہ انہیں ان کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ تاہم، انوراگ کشیپ نے انہیں ان پلیٹ فارم پر کام کرنے پر راضی کیا۔ واضح رہے کہ سیکرڈ گیمز کی ویب سیریز نیٹ فلکس پر بڑی ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

نوازالدین نے 'منٹو' اور 'ٹھاکرے' جیسی بائیوپک میں ورسٹائل کردار ادا کرنے پر بھی بات کی۔ منٹو میں انہوں نے اردو کے ممتاز مصنف سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا اور ٹھاکرے میں نے سیاسی رہنما بال ٹھاکرے کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا شغل ہے اور میں اس سے نہیں تھکتا، اداکاری ہی میرا سب کچھ ہے، یہ میری زندگی ہے۔ یہاں تک کہ ایک زندگی بھی اداکاری کی پیاس بجھانے کے لیے کافی نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.