ETV Bharat / entertainment

Naseeruddin Shah on Dilip Kumar دلیپ کمار نے نصیرالدین شاہ سے کہا تھا، 'مہذب گھرانے کے لوگ فلموں میں کام نہیں کرتے' - دلیپ کمار نے نصیرالدین شاہ کو گھر جانے کو کہا

نصیرالدین شاہ نے دلیپ کمار سے ملاقات کا ایک قصہ یاد کیا جب وہ ممبئی میں فلموں میں آنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے نصیر نے بتایا کہ ' دلیپ کمار نے انہیں اپنا سامان باندھ کر واپس گھر چلے جانے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ 'مہذب گھرانے کے لوگ فلموں میں کام نہیں کرتے'۔

دلیپ کمار نے نصیر الدین شاہ کو ایک بار کہا تھا 'مہذب گھرانے کے لوگ فلموں میں کام نہیں کرتے'

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 4:53 PM IST

اداکار نصیرالدین شاہ نے مرحوم اداکار دلیپ کمار کی موت کے فورا بعد اداکار کے بارے میں ایک آرٹیکل لکھتے ہوئے 'دلیپ کمار پر سنیما کے لیے کچھ نہ کرنے کا الزازم عائد کیا تھا'۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے کہے پر قائم ہیں۔ للن ٹاپ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔Naseeruddin Shah on Dilip Kumar

دلیپ کمار کی موت کے بعد نصیرالدین شاہ نے انڈین ایکسپریس کے لیے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ مرحوم اداکار نے 'نوجوان اداکاروں کے لیے سیکھنے کا کوئی سبق نہیں چھوڑا اور انہوں نے آنے والی نسلوں کو نکھارنے میں کبھی دلچسپی نہیں دکھائی'۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ' میں نے ان کے بارے میں ان کی موت کے بعد لکھا۔ جس سے بہت لوگ خفا ہوئے۔ اب وہ خفا ہوں یا نہ ہوں میں نے جو محسوس کیا وہ کہا۔ میں ان کا مداح بھی تھا لیکن میں ان سے کئی طرح سے مایوس بھی ہوا۔ ان کی تعریف تو پوری دنیا ہی کر رہی تھی لیکن مجھے لگا کہ ان کے بارے میں تھوڑا تجزیہ کرنا کوئی بری بات نہیں ہے'۔

اپنی جوانی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے جب دلیپ کمار نے انہیں اداکاری کرنے سے روکا تھا، اس پر نصیر نے کہا کہ 'انہوں نے مجھ سے کہا، مہذب گھرانے کے لوگ فلمیں نہیں کرتے۔ تم ایک اچھے گھرانے سے ہو، تمہارے والد ایک معزز آدمی ہیں، یہ سب بھول جاؤ اور گھر واپس چلے جاؤ'۔ اگر مجھ میں ہمت ہوتی تو میں ان سے پوچھتا کہ تو پھر آپ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہیں لیکن مجھ میں ہمت نہیں تھی اور وہ مجھے گھر جانے کو کہہ رہے تھے۔ہم برسوں بعد ایک بار پھر کرما کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے، لیکن میں نے انہیں ہماری پہلی ملاقات یاد دلانے کی کوشش نہیں کی۔ وہ مجھ جیسے ہزاروں خواہشمند اداکاروں سے ضرور ملتے ہوں گے اور مجھے نہیں لگتا کہ انہیں یہ یاد بھی ہوگا'۔

واضح رہے کہ انڈین ایکسپریس کے لیے اپنی تحریر میں نصیر الدین شاہ نے دلیپ کمار کے بارے میں لکھا تھا کہ' ان میں سے ان کے کچھ کام بلاشبہ وقت کی کسوٹی پر زندہ رہیں گے لیکن انہیں جس مقام پر رکھا گیا تھا اس کے لیے انہوں نے اداکاری اور اپنے دل کے قریب سماجی کاموں میں حصہ لینے کے علاوہ انہوں نے کچھ خاطر خواہ کام نہیں کیا۔انہوں نے صرف ایک فلم پروڈیوس کی، کبھی بھی ہدایت کاری نہیں کی، اپنے تجربے سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا، فلم انڈسٹری کے لیے کسی اور تیار کرنے کی زحمت نہیں اٹھائی اور 1970 کی دہائی سے پہلے کی پرفارمنس کے علاوہ مستقبل میں آنے والے اداکاروں کے لیے کوئی اہم سبق نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ ان کی سوانح عمری ان کے پرانے انٹرویوز کی ایک جھلک تک محدود ہے'۔

مزید پڑھیں:Saira Banu Birthday: دلیپ کمار کے بغیر سائرہ بانو کی یہ پہلی سالگرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.