ETV Bharat / entertainment

نندا نے والد کے خوابوں کی تکمیل کے لیے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 6:13 PM IST

Actress Nanda 76th Birth anniversary بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نندا کی آج 76 ویں یوم پیدائش ہے، انہوں نے ہندی اور مراٹھی کی مختلف فلموں میں کام کرکے لوگوں میں کافی پذیرائی حاصل کی۔ نندا فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں۔

Actress Nanda 76th Birth anniversary
نندا نے والد کے خوابوں کی تکمیل کے لیے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا

ممبئی: مشہور اداکارہ نندا نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں۔ ممبئی میں 8 جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی۔ ان کے گھر میں فلمی ماحول تھا، ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔

نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔ ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھیں تب ان کی ماں نے ان کے پاس آکر کہا ’تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے، کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول ادا کرو۔‘

ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا۔ پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کےلئے صاف منع کر دیا لیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کےلئے تیار ہو گئیں۔ اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔ رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔ صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔

خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے نندا نے اپنے بچپن میں فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔ بطور چائلڈ ایکٹر نندا نے 1948 میں مندر، 1952 میں جگو، 1954 میں شنکر آچاریہ اور انگارے جیسی فلموں میں کام کیا۔ 1956میں انہوں نے اپنے چچا وی شانتارام کی فلم ’طوفان اور دیا‘ سے بطور اداکارہ اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی، حالانکہ فلم کی ناکامی کی وجہ سے ان کی کچھ خاص شناخت نہیں بن سکی۔

فلم طوفان اور دیا کی ناکامی کے بعد نندا نے رام لکشمن، لکشمی، دلہن، ذرا بچ کے، ساکشی گوپال، چاند میرے آجا، پہلی رات جیسی چند فلمیں بطور اداکارہ کیں لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔

نندا کی قسمت کا ستارہ فلم ساز ایل وی پرساد کی 1959 میں ریلیز ہوئی فلم ’چھوٹی بہن‘ سے چمکا۔ اس فلم میں بھائی بہن کے پیار بھرے رشتے بخوبی بڑے پردے پر پیش کیا گیا۔ اس فلم میں بلراج ساہنی نے بڑے بھائی اور نندا نے چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ شیلیندر کا لکھا اور لتا منگیشکر کا گایا ہوا نغمہ ’بھئیا میرے راکھی کے بندھن کو نبھانا‘ بہت مقبول ہوا تھا۔رکشا بندھن کے نغموں میں اس نغمے کو حیثیت حاصل ہے۔ فلم کی کامیابی کے بعد نندا کچھ حد تک فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

فلم ’چھوٹی بہن‘ کی کامیابی کے بعد نندا کو کئی اچھی فلموں کی پیش کش آنا شروع ہوگئیں۔ دیو آنند کی فلم کالا بازار اور ہم دونوں، بی آر چوپڑا کی فلم قانون قابل ذکر ہیں۔

1965 نندا کے کریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی فلم ’جب جب پھول کھلے‘ ریلیز ہوئی۔ بہترین موسیقی، نغموں اور اداکاری سے آراستہ اس فلم کی زبردست کامیابی نے نہ صرف اداکار ششی کپور اور نغمہ نگار آنند بکشی اور موسیقار کلیان جی آنند جی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ساتھ ہی نندا کو بھی ایک بہترین اداکارہ کے طورپر کامیابی دلائی۔

1965میں ان کی ایک اور سپر ہٹ فلم گم نان ریلیز ہوئی، اس فلم میں وہ مشہور اداکار منوج کمار کے ساتھ نظر آئیں۔1969 میں ان کی فلم ’اتفاق‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی پسند کیاگیا اور یہ فلم سپرہٹ رہی۔

مزید پڑھیں:

1982 میں فلم آہستہ آہستہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر واپسی کی۔ اس کے بعد انہوں نے راج کپور کی فلم پریم روگ اور مزدور میں کام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں ہی فلموں میں انہوں نے اداکارہ پدمنی کولہاپوری کی ماں کا رول ادا کیا تھا۔

1992 میں نندا نے فلم ساز اور ہدایت کار من موہن دیسائی کے ساتھ شادی کرلی لیکن 1994 میں ان کے شوہر کی موت سے نندا کو گہرا صدمہ پہنچا۔ 25 مارچ 2014 کو نندا اس دنیا کو الواع کہہ گئیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.