ETV Bharat / entertainment

National Film Award for Female Playback Singing: پہلی قبائلی خاتون نینچیما نے خاتون گلوکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا

گزشتہ روز 68ویں قومی فلم ایوارڈ جیتنے والے فاتحین کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ اس فہرست میں ایک خاتون ایسی ہیں، جو ایک قبائلی گلوکارہ ہیں۔ کیرالہ کی نینچیما کو بہترین گلوکارہ کے قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ National Film Award for Female Playback Singing

پہلی قبائلی خاتون نینچیما نے خاتون گلوکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 11:47 AM IST

کیرالہ: ملک کی صدر بننے والی پہلی قبائلی خاتون دروپدی مرمو کے صدر منتخب ہونے کے ایک دن بعد کیرالہ سے تعلق رکھنے والی قبائلی گلوکارہ نینچیما نے حال ہی میں بہترین خاتون گلوکارہ کا قومی فلم ایوارڈ جیت کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ نینچیما کو فلم ' ایپم کوشیوم' کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ذرائع مطابق وہ پہلی قبائلی خاتون ہیں جنہوں نے فلم میں ایک قبائلی نغمہ کی پلے بیک موسیقی کرنے کے لیے قومی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔National Film Award for Female Playback Singing

پہلی قبائلی خاتون نینچیما نے خاتون گلوکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نینچیما نےبتایا کہ ' میں یہ ایوارڈ سچی سر( فلم ایپم کوشیم کے ہدایتکار آر سچیدانندن، جو سچی کےنام سے مشہور ہیں) کو وقف کرنا چاہتی ہوں۔ میں یہاں پہاڑوں پر بکریاں اور گائے چرا رہتی تھی۔ میرے گانے 'اٹاپڑی' اور میرے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔ سچی سر مجھے یہاں سے باہر لے گئے اور تب لوگوں کو میرے اور ہماری موسیقی کے بارے میں معلوم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' اس سرزمین، لوگوں نے خوشی سے مجھے قبول کیا ہے اور دنیا دیکھنے میں میری مدد کی۔ سچی سر مجھے دنیا دکھا کر دنیا سے چلے گئے۔ میں سچی سر کے لیے یہ اعزاز خوشی خوشی قبول کروں گی۔ میرے ہاتھ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.