حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نہ صرف باکس آفس پر اپنی زبردست کمائی یا عالیہ اور رنویر کی کیمسٹری کی وجہ سے سرخیوں میں ہے بلکہ یہ تجربہ کار اداکار دھرمیندر اور شبانہ اعظمی کے درمیان ہونے والی کسنگ سین کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول سے ان کے والد دھرمیندر کے کرن جوہر کی فلم میں شبانہ کے ساتھ کسنگ سین کے بارے میں پوچھا گیا۔ سنی جو اس وقت اپنی آنے والی فلم غدر 2 کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے کہا کہ وہ اس کسنگ سین سے واقف ہیں، لیکن انہوں نے اسے دیکھا نہیں ہے'۔
سنی نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک فلم نہیں دیکھی ہے، لیکن وہ اپنے والد اور شبانہ کے درمیان ہونے والی کسنگ سین سے واقف تھے۔ اداکار نے مزید کہا کہ کہ ' ان کے والد عاجزی اور ایمانداری کے ساتھ ہر چیز کو انجام دیتے ہیں'۔ دیول نے اپنے والد کے حوالے سے کہا کہ ' میرے خیال میں وہ واحد اداکار ہیں جو کچھ بھی کرسکتے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ ' اگرچہ میں نے اسے ابھی تک نہیں دیکھا ہے لیکن میں نے اس کے بارے میں سنا ہے۔ میں فلمیں اکثر نہیں دیکھتا، فلمیں اتنی نہیں دیکھتا نہیں ہوں۔ یہاں تک کہ میں اپنی فلمیں بھی نہیں دیکھتا'۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے والد سے اس سین کے بارے میں بات کی تب سنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ' نہیں، میں اس بارے میں اپنے والد سے کس طرح بات کرسکتا ہوں؟ ان کی عاجزی اور ایمانداری کی وجہ سے ان کی شخصیت ایسی ہے وہ کچھ بھی چیز کرسکتے ہیں'۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی اور دھرمیندر نے محبت میں بچھڑے ہوئے جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، جن کی ملاقات اس وقت ہوتی ہے جب ان کے پوتے راکی رندھاوا اور پوتی رانی چٹرجی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے رانی چٹرجی اور رنویر سنگھ نے راکی کا کردار ادا کیا ہے۔ جیا بچن نے فلم میں دھرمیندر کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ اداکار ٹوٹا رائے چودھری اور چرنی گانگولی عالیہ کے ماں باپ اور شبانہ اعظمی عالیہ کی دادی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے کسنگ سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھرمیندر نے کہا تھا کہ فلم بندی کے دوران کچھ عجیب نہیں لگا تھا۔۔ تجربہ کار اداکار نے کہا کہ مجھے سننے میں آیا ہے کہ شبانہ اور میری کسنگ سین نے شائقین کو حیران کردیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ شاید یہ لوگوں کو اس لیے حیران کردینے والی بات لگی کیونکہ انہیں اس کی امید نہیں تھی ۔وہ مزید کہتے ہیں کہ میں نے آخری بار آن اسکرین بوسہ نفیسہ علی کو دیا تھا جب ہم لائف ان اے میٹرو کی تھی اور اس وقت بھی اسے خوب پذیرائی ملی تھی'۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی اس وقت تھیٹرز میں چل رہی ہے۔ رنویر اور عالیہ کی فلم نے پہلے ہی بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔