اداکارہ مرنال ٹھاکر نے منگل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی ایک روتی ہوئی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں اداکارہ کی آنکھوں میں آنسو نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر نے ان کے بہت سے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔ Mrunal Thakur cries in photo
اداکارہ نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ' کل بہت مشکل تھا لیکن آج میں مضبوط، سمجھدار اور خوش ہوں! ہر ایک کے پاس اپنی کہانی ہوتی ہے جنہیں وہ سنانا پسند نہیں کرتے لیکن میں اپنی کہانی کو سنانے کا انتخاب کر رہی ہوں۔ کیونکہ شاید کسی کو یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہو جو میں نے سیکھی ہے'۔
مرنال مزید لکھتی ہیں کہ ' ایک وقت میں ایک دن کو سمجھنا ۔ بھولا اور کمزور ہونا کوئی بری بات نہیں ہے'۔ اس تصویر کے فوراً بعد مرنال نے ایک ویڈیو شامل کی اور اپنی روتی ہوئی تصویر کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ' اور یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب میں بہت کمزور محسوس کر رہی تھی اور کچھ ٹھیک نہیں کرپارہی تھی لیکن آج میں خوش ہوں اور میں اس سے نکل گئی ہوں۔ انہوں نے زوردار قہقے کے ساتھ یہ ویڈیو کا اختتام کیا۔
مرنال نے اپنے اداکاری کرئیر کا آغاز 2012 میں ٹی وی شو مجھ سے کچھ کہتی...یہ خاموشیاں سے کیا، لیکن انہیں کمکم بھاگیہ سے پہچان ملی۔ بعد میں انہوں نے سال 2018 میں لو سونیا کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا اور سپر 30، بٹلہ ہاؤس، گھوسٹ اسٹوریز، طوفان اور دھماکہ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ انہوں نے مراٹھی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔
شاہد کپور کے ساتھ ان کی آخری ہندی فلم جرسی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ تاہم ذوالقر سلمان کے ساتھ ان کی تیلگو فلم سیتار رمم سپرہٹ ثابت ہوئی۔
مرنال حال ہی میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیفلی میں نظر آئیں۔ وہ فلم کے گانے 'کڑی نی تیری وائب' کا حصہ تھیں۔ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
وہ جلد ہی فلم پیپا میں ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ان کے پاس آدتیہ رائے کپور کے ساتھ کرائم تھرلر فلم گمراہ بھی ہے، جو 7 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی تمل ہٹ ایکشن تھرلر فلم تھدم کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔