ETV Bharat / entertainment

Mission Majnu Teaser Release: سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنو کا ٹیزر ریلیز، 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا - مشن مجنو میں سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا

رشمیکا مندانا اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنو کے میکرز نے جمعہ کے روز فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ مشن مجنو ایک حب الوطنی پر مبنی ایک تھرلر فلم ہے۔ Mission Majnu Teaser Release

سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنو کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 11:19 AM IST

ممبئی: آئندہ جاسوسی تھرلر فلم مشن مجنو کے میکرز نے جمعہ کو فلم کا پہلا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ میکرز نے قومی راجدھانی میں واقع انڈیا گیٹ پر اس کا ٹیزر ریلیز کیا۔ نیٹفلکس کے یوٹیوب چینل پر مشن مجنو کے ٹیزر کو ریلیز کے 13 گھنٹوں کے درمیان 1.4 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

فلم کی کہانی سال 1971 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ کے اطراف میں گھومتی ہے۔ مشن مجنو ایک حب الوطنی پر مبنی ایک تھرلر فلم ہونے والی ہے لیکن اس میں سدھارتھ اور رشمیکا کے درمیان محبت کی خوبصورت کہانی کو بھی دکھایا جائے گا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

انسٹاگرام پر سدھارتھ نے ٹیزر شیئرکیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' اس مجنو کے کام کرنے کا طریقہ الگ ہے۔ مشن مجنو کا آفیشل ٹیزر پیش کر رہا ہوں۔ 20 جنوری، 2023 کو صرف نیٹفلکس پر'۔ ٹیزر میں سدھارتھ کو ایک انڈر کور راؤ ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو' ہندوستان کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے'۔

شانتو باغچی کی ہدایتکاری اور آر ایس وی پی اور جی بی کے ذریعہ پروڈیوس کردہ فلم مشن مجنو میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں ہیں اور یہ فلم 20 جنوری 2023 کو او ٹی ٹی پلیٹفارم نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔

مشن مجنو کے ٹیزر لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ 'یہ ایک مکمل اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کے حقیقی ہیروز کے ساتھ، جو ہروز ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، انڈیا گیٹ پر میری فلم مشن مجنو کا ٹیزر لانچ کیا گیا۔ ایسا کردار ادا کرنا اور ایسی ہی ایک ہندوستانی ایجنٹ کی کہانی کو دکھانے کے قابل ہونا واقعی ایک بہت ہی پُرسکون اور دل کو چھو لینے والا تجربہ ہے۔ میں شانتنو کا بہت مشکور ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیا اور اس ہلچل مچانے والی فلم نیٹ فلکس کے ساتھ میری پہلی وابستگی ہے۔ میں20 جنوری کو نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی اس کہانی کو آپ سب کے سامنے پیش کرنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔

وہیں رشمیکا نے کہا کہ 'میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں آخر کار مشن مجنو کا ٹیزر لانچ کر رہی ہوں اور شائقین کو محبت، ڈرامہ، قربانی اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کو دکھانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔ ایک اداکار کے طور پر ان گمنام ہیروز کی کہانی میں ایک کردار ادا کرنے سے زیادہ کوئی چیز مجھے خوشی نہیں دے سکتی جو ہمارے ملک کے حقیقی مجنو ہیں۔ میں بھی اس فلم کے ساتھ نیٹ فلکس فیملی میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں'۔

اس کے علاوہ سدھارتھ آئندہ ایکشن تھرلر فلم یودھا میں دیشا پٹانی کے مدمقابل نظر آئیں گے جو 7 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ ایک ویب سیریز انڈین پولیس فورس میں بھی نظر آئیں گے جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Case Filed Against Thank God Cast: تھینک گاڈ کے اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.