سال 2020 میں بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے ایک نظم پڑھ کر سنائی تھی جس میں انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا تھا، اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے۔ اس نظم کو فلم ساز ملاپ زویری نے لکھا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ موجودہ دور کے لوگوں تک نظم کے پیغام کو پہنچایا جارہا ہے۔ Manoj Bajpayee' s Poem Goes Viral
-
#BhagwanAurKhuda written and conceptualised by me in 2020 and performed so brilliantly by the legendary @BajpayeeManoj whose presence, performance, narration still gives me goosebumps. An important message for our nation. For all Indians and all humans🙏 @TSeries pic.twitter.com/b23NuGjo6C
— Milap (@MassZaveri) April 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BhagwanAurKhuda written and conceptualised by me in 2020 and performed so brilliantly by the legendary @BajpayeeManoj whose presence, performance, narration still gives me goosebumps. An important message for our nation. For all Indians and all humans🙏 @TSeries pic.twitter.com/b23NuGjo6C
— Milap (@MassZaveri) April 19, 2022#BhagwanAurKhuda written and conceptualised by me in 2020 and performed so brilliantly by the legendary @BajpayeeManoj whose presence, performance, narration still gives me goosebumps. An important message for our nation. For all Indians and all humans🙏 @TSeries pic.twitter.com/b23NuGjo6C
— Milap (@MassZaveri) April 19, 2022
بھگوان اور خدا کے عنوان سے لکھی گئی اس نظم کو دو منٹ کے ویڈیو میں قید کیا گیا ہے۔ اس نظم میں دو مذاہب کے تنازعات اور مذاہب میں گمنام ہوتی ہوئی انسانیت کو بیان کیا گیا ہے۔ نظم میں باجپائی کہتے ہیں' بھگوان اور خدا آپس میں بات کر رہے تھے، مندر اور مسجد کے بیچ چوراہے پر ملاقات کر رہے تھے، کہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہوں یا دعا میں اٹھے، کوئی فرق نہیں پڑتا'۔ Poem on Communal Harmony
زویری نے اصل میں یہ ویڈیو مئی 2020 میں اس وقت ریلیز کی تھی جب پورا ہندوستان کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو جھیل رہا تھا۔ لیکن حالیہ دنوں میں مدھیہ پردیش، گجرات اور قومی دارالحکومت دہلی جیسی ریاستوں میں فرقہ وارانہ واقعات رپورٹ ہوئے تب یہ نظم ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان وائرل ہونے لگی۔
زویری کے مطابق ' یہ ویڈیو رونما ہوئے کچھ' بدقسمتی کے واقعات' کی وجہ سے دوبارہ منظر عام پر آئی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اسے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ فلمساز نے کہا کہ ' حالیہ دور میں اس نظم کا اتنا متعلقہ ہوتے ہوئے دیکھنا اچھا لگ رہا ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جہاں دو برادریوں کے لوگ آپس میں لڑ پڑے اور انہوں نے اس ویڈیو کو متعلقہ بنادیا ہے'۔ فلمساز نے مزید کہا کہ 'اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ کسی بھی برادری کے لوگ بدامنی اور اختلاف نہیں چاہتے۔ ہندو اور مسلمان امن سے رہ رہے ہیں اور یہی وہ پیغام ہے جو نظم دینے کی کوشش کرتی ہے'۔
ستیہ میو جیتے، مرجاواں اور ستیہ میو جیتے 2 جیسے شو کی ہدایتکاری کرنے والے زویری کہتے ہیں کہ 'مارچ 2020 میں ہندوستان میں دستک دینے والی کورونا وائرس وبائی بیماری کے دوران جس طرح کے حالات رونما ہوئے اس نے ہی انہیں انسانیت کے بارے میں لکھنے پر مجبور کردیا۔ میں نے پہلی بار 2020 میں نظم کے بارے میں سوچا تھا اور یہ اُسی سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی۔ وبائی بیماری شروع ہو چکی تھی اور غیر یقینی صورتحال تھی اور میں انسانیت کے بارے میں ایک مثبت پیغام دینا چاہتا تھا۔"
جب زویری سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک اور نظم لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نےجواب دیا کہ ' میں کبھی بھی نظم کو لکھنے سے انکار نہیں کرتا جیسا ہی کچھ خیالات آئیں گے تو میں لکھوں گا۔ نظم بھگوان اور خدا ہدایت کار کی دوسری نظم ہے، اس سے پہلے انہوں نے 'میرا بھارت مہان لکھی تھی جسے جان ابراہم نے سنائی تھی، اس نظم میں بھارت کی روح کی تعریف کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Film Animal Shooting in Manali: رنبیر کپور اور رشمیکا فلم اینیمل کے لیے منالی پہنچے