ETV Bharat / entertainment

Malaika and Amrita to Star in Arora Sisters: سوشل میڈیا صارفین نے اروڑہ سسسٹرز کو امریکی شو کی کاپی بتایا - اروڑہ سسٹرز ریئلٹی شو

ملائیکہ اروڑہ اور امریتا اروڑہ کے ریئلٹی شو ' اروڑہ سسٹرز' کا ابھی باضابطہ طور پر اعلان بھی نہیں ہوا ہے لیکن اس سے پہلے ہی شو سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی ہے۔ صارفین نے مشہور امریکی ریئلٹی شو'کیپنگ ود دی کارداشینز' کے ساتھ اروڑہ سسٹر کا موازنہ کرنا شروع کردیا ہے اور اس شو کو 'کاپی' بتایا ہے۔Malaika and Amrita to star in Arora Sisters

سوشل میڈیا صارفین نے اروڑہ سسسٹرز کو امریکی شو کی کاپی بتایا

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 1:42 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ایک رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اس بہن کی جوڑی ملائیکہ اروڑہ اور امریتا اروڑہ ' اروڑہ سسٹرز' کے نام سے بننے والے ایک شو میں ایک ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہ شو ملائیکہ اور امریتا کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس شو کے ذریعہ شائقین کو ملائیکہ اور امریتا کی طرز زندگی اور روزمرہ کی سرگرمیوں کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔Malaika and Amrita to star in Arora Sisters

امید ہے کہ اس شو میں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور سمیت ملائیکہ کے قریبی دوست بھی نظر آئیں گے۔ اگر یہ شو بنتا ہے تو ملائیکہ کے ساتھ ارجن کپور کا رومانوی انداز بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔ حالانکہ فی الحال اروڑہ سسٹرز کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اس شو کو ٹرول کر رہے ہیںْ

صارفین نے پہلے ہی مشہور امریکی ریئلٹی شو 'کیپنگ ود دی کارداشینز ' کے ساتھ اروڑہ سسٹرز کے درمیان موازنہ شروع کردیا ہے اور اروڑہ سسٹرز کو امریکی شو کی 'کاپی' بتائی ہے۔ وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ ریئلٹی شو بھی 'اسکرپٹڈ' ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے کئی ریئلٹی شوز آچکے ہیں۔ سب سے پہلے مشہور اداکار گوہر خان اور ان کی بہن نگار خان کو لے کر خان سسٹرز نامی ایک شو فلمایا گیا تھا جس میں شائقین کو دونوں اداکار کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ اب اگر اروڑہ سسٹرز بنتی ہے تو یہ بالی ووڈ لائیوس آف فیبولیس وائفس' کی طرح ایک اور شو ہوگا۔

ملائیکہ نے کئی بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگ کیا ہے، جس میں گڑ نال عشق میٹھا، چھیاں چھیاں، رنگیلو مارو ڈھولنا اور منی بدنام ہوئی مشہور ہیں۔ فی الحال وہ بالی ووڈ میں یوگا کی سب سے بڑی حامیوں میں سے ایک ہیں۔ دوسری جانب ان کی بہن امریتا نے ماضی میں کئی ہندی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے کتنے دور کتنے پاس، آوارہ پاگل دیوانے اور کمبخت عشق جیسی فلموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیں:Amrita Arora Reacts to Trolls: امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا ، دوست کرینہ حمایت میں آئیں سامنے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.