ETV Bharat / entertainment

Bade Miyan Chote Miyan Budget: فلم بڑے میاں اور چھوٹے میاں پر جم کر پیسہ بہا رہے ہیں میکرز

فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کو لے کر بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل فلم کے ڈائریکٹر علی عباس اور فلم کی تخلیقی ٹیم نے اسے زبردست ایکشن تھرلر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ Bade Miyan Chote Miyan Budget

فلم بڑے میاں اور چھوٹے میاں پر جم کر پیسہ بہا رہے ہیں میکرز

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 7:58 PM IST

اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی ایک ساتھ آنے والی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' پر کام جاری ہے۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں پہلی بار اکشے اور ٹائیگر کی جوڑی نظر آئے گی۔ فلم کی پری پروڈکشن کا کام جاری ہے اور فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع کر دی جائے گی۔ یہ فلم 2023 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر فلم پر پیسہ خرچ کرنےکے لیے تیار ہیں۔ فلم کا بجٹ 300 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔ فلم کو واشو اور جیکی بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ Bade Miyan Chote Miyan Budget

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے حوالے سے بڑی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ دراصل فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر اور فلم کی تخلیقی ٹیم نے اسے ایک ہائی اوکٹین ایکشن تھرلر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلم کی پروڈکشن لاگت 120 کروڑ روپے ہوگئی ہے اور یہ اکشے کمار کی پہلی ایسی فلم ہے، جس کی پروڈکشن لاگت اتنی زیادہ ہے۔

اس سے قبل اکشے کی فلم 2.0 کی سب سے زیادہ پروڈکشن لاگت آئی تھی، حالانکہ یہ ایک تمل فلم تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم کے خصوصی ایکشن سین تیار کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اکشے اور ٹائیگر کو ذہن میں رکھتے ہوئے فلم میں اسٹنٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔

اس فلم کے نام سے معلوم ہو رہا تھا کہ یہ گووندا اور امیتابھ بچن اسٹارر فلم 'بڑے میاں-چھوٹے میاں' کا ریمیک یا سیکوئل ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ علی نے فلم کی کہانی کو نئے انداز میں تیار کیا ہے۔ ایسے میں فلم کا کل بجٹ 350 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پین انڈیا فلم ہے، جسے ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.