ETV Bharat / entertainment

Maidaan Teaser out اجے دیوگن کی آئندہ فلم میدان کا ٹیزر ریلیز - اجے دیوگن کی فلم میدان

امیت رویندر ناتھ شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میدان میں اجے دیوگن بھارتی فٹ بال کے سہنری دور کے گمنام ہیرو سید عبدالرحیم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اجے دیوگن کی آئندہ فلم میدان کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 2:49 PM IST

حیدرآباد: بھارتی فٹ بال کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ فلم میدان کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔طویل عرصے سے تاخیر کا شکار رہی اس فلم میں اجے دیوگن فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کے کردار میں نظر آرہے ہیں، جنہیں جدید بھارتی فٹبال کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بھولا کی ریلیز کے ساتھ ہی ان کے دوسرے فلم کا ٹیزر بالآخر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا۔Maidaan Teaser out

ڈیڑھ منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹیزر کا آغاز 1952 کے ہیلسنکی اولمپکس کی ایک جھلک سے شروع ہوتا ہے، جسے بھارتی فٹبال کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 'شدید بارش کے دن بھارت کا مقابلہ یوگوسلاویہ سے ہے، جس مقابلہ کو بھارتی کھلاڑی ننگے پاؤں کھیلتے ہیں'۔ میدان ایک گمنام ہیرو کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے بھارت کے لیے ایسے ریکارڈ بنائے جسے 60 سال بعد بھی توڑ نہیں پایا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ٹیزر میں لوگوں سے بھرے اسٹیڈیم میں اجے دیوگن کی دمدار انٹری ہوتی ہے۔ ٹیزر میں اجے دیوگن کا ڈرامائی انداز دیکھنے کو ملتا ہے اور وہ کہتے ہیں 'میدان میں اتریں گے گیارہ پر دکھینگے ایک'۔

امت رویندر ناتھ شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو زی اسٹوڈیوز اور بونی کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اسپورٹس ڈرامہ کا اسکرین پلے فلم 'نیرجا' کے اسکرین رائٹر سائوین کواڈراس نے لکھا ہے اور اس کے مکالمے رتیش شاہ نے لکھے ہیں۔ میدان میں پریمانی، گجراج راؤ اور رودرنیل گھوش نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں اور یہ فلم 23 جون 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ میدان میں اے آر رحمان نے موسیقی دی ہے اور آکاش چاولہ اور ارونو جوئے سینگپتا نے بونی کپور اور زی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر بطور پروڈیوسر کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Maidaan New Poster: اجے دیوگن نے اپنی آئندہ فلم 'میدان' کا پوسٹر شیئر کیا، فلم کا ٹیزر اس دن ریلیز ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.